اونتی پورہ:ریاستی تحقیقاتی ایجنسی (SIA) کشمیر نے جمعہ کی صبح عسکریت پسندوں کو رقومات (فنڈنگ) فراہم کرنے کے معاملے میں کشمیر کے مختلف مقامات پر چھاپے مارے گئے۔ ذرائع کے مطابق ریاستی تحقیقاتی ایجنسی ایس آئی اے کشمیر کی ایک ٹیم نے پولیس اور سی آر پی ایف کے ساتھ مشترکہ طور پر کشمیر کے مختلف علاقوں میں عسکریت پسندوں کو فنڈنگ فراہم کرنے کے معاملات میں چھاپہ مار کارروائی انجام دی جس دوران کئی رہائشی مکانوں کی تلاشی لی گئی۔
ریاستی تحقیقاتی ایجنسی (ایس آئی اے) اس وقت اننت ناگ، پلوامہ سمیت کشمیر کے دیگر اضلاع میں متعدد مقامات پر چھاپے مار رہی ہے۔ تفصیلات کے مطابق اننت ناگ کے جبلی پورہ، بجبہاڑہ علاقے اور ٹی سنتھن ٹاپ پر تلاشی لی جا رہی ہے۔ اس دوران چھاپے کے پیش نظر کشتواڑ-اننت ناگ روڈ پر ٹریفک کی نقل و حرکت وقتی طور پر روک دی گئی۔ اس کے علاوہ ویا سنتھن پاس (NH-244) کو عارضی طور پر معطل کر دیا گیا۔
مزید پڑھیں: