اننت ناگ: جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں اسٹیٹ انویسٹیگیشن ایجنسی (ایس آئی اے) کی جانب سے متعدد مقامات، جن میں سرہامہ، مرہامہ، آرونی بجبہاڈہ، ویدئے سریگفوارہ شامل ہیں، پر چھاپے مارے گئے۔ چھاپوں کے دوران تین مقامات پر جماعت اسلامی کے نام پر درج غیر منقولہ جائیداد کو منسلک (اٹیچ) کر دیا گیا ہے تاہم اس ضمن میں کسی بھی شخص کی گرفتاری عمل نہیں لائی گئی ہے۔
چھاپوں سے متعلق موصول ہوئی اطلاعات کے مطابق ایس آئی اے کی ٹیم نے سرہامہ میں دو منزلہ مکان اور اس کے ساتھ سات مرلہ زمین کھسرہ نمبر1412 ، کو منسلک کر دیا گیا۔ اسٹیٹ انویسٹیگیشن ایجنسی کے مطابق یہ جائیداد جماعت اسلامی نے خریدی ہے۔Jamaat Property Attached in Anantnag by SIAاسی طرح ایس آئی اے کی ٹیم نے اقراء پبلک اسکول ویدی، سری گفوارہ میں 02 کنال اور 07 مرلہ اراضی زیر کھسرہ نمبر۔ 238 گاؤں میں واقع ہے جسے JEI تنظیم نے مسماۃ خاتی میر اہلیہ عبد الرشید میر اور نسیمہ دختر عبد الرشید ساکنہ ویدئے سے خریدا تھا۔ مذکورہ جائیداد کو منسلک کر دیا ہے۔