جنوبی کشمیر South Kashmir کے ضلع اننت ناگ میں گورنمنٹ ہائی اسکول تھمن کوٹ، ویری ناگ کے طلبہ سمیت مقامی باشندوں نے محکمہ تعلیم کے خلاف احتجاج کیا۔ Students Protest in Verinag, Anantnag Demand طلبہ نے میں گورنمنٹ ہائی اسکول تھمن کوٹ میں تدریسی عملہ کی کمی Shortage of Teaching Staff in High School ThamanKoot پر محکمہ تعلیم کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا۔
احتجاج کر رہے طلبہ کے والدین نے کہا کہ اسکول کو سنہ2014 میں اپگریڈ کرکے اسے ہائی اسکول کا درجہ دیا گیا تاہم 7برس کا طویل عرصہ گزرنے کے بعد بھی اساتذہ کی تعیانی عمل میں نہیں لائی گئی۔ Students Protest in Anantnag
احتجاج کر ہے لوگوں نے بتایا کہ سرکار کی جانب سے بار بار اصرار کیے جانے اور انرولمنٹ ڈرائیو کے بعد انہوں نے اپنے بچوں کو نجی اسکولوں کے بجائے گورنمنٹ اسکولز میں داخل کرایا۔ انہوں نے محکمہ تعلیم کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا: ’’ہمارے بچوں کے مستقل کے ساتھ جان بوجھ کر کھلواڑ کیا جار رہا ہے۔‘‘