اردو

urdu

By

Published : Oct 30, 2022, 12:30 PM IST

Updated : Oct 30, 2022, 2:33 PM IST

ETV Bharat / state

Under Construction Shopping Complex اننت ناگ میں سترہ برس بعد بھی زیر تعمیر شاپنگ کمپلیکس نامکمل

سنہ 2009 میں اننت ناگ میں شاپنگ منصوبے پر نا معلوم وجوہات کی بنا پر روک لگا دی گئی جس کی وجہ سے کام طویل عرصے تک بند رہا۔ تاہم سنہ 2015 میں مذکورہ منصوبے پر کام دوبارہ شروع کیا گیا تھا لیکن ابھی تک یہ نامکمل ہے۔ Shopping Complex Awaits for Completion

Under Construction Shopping Complex
اننت ناگ زیر تعمیر شاپنگ کمپلیکس

اننت ناگ: جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں 17 برس قبل شاپنگ کمپلیکس پر شروع کئے گئے تعمیراتی کام کو آج تک پایہ تکمیل تک نہیں پہنچایا جا سکا جس کی وجہ سے اسے منشیات کے عادی افراد نے اپنا مرکز بنا لیا ہے۔ اس منصوبے پر سنہ 2004 میں اربن لوکل باڈیز نے اننت ناگ قصبہ میں ایس آر ٹی سی شاپنگ کمپلیکس کی تعمیر کا کام ہاتھ میں لیا تھا۔ تاہم 17 برس گزرنے کے باوجود ابھی تک یہ منصوبہ نامکمل ہے۔ Anantnag Under Construction Shopping Complex

اننت ناگ زیر تعمیر شاپنگ کمپلیکس

ذرائع کے مطابق سنہ 2009 میں اس منصوبے پر نا معلوم وجوہات کی بنا پر روک لگا دی گئی تھی جس کی وجہ سے کام طویل عرصے تک بند رہا۔ تاہم سنہ 2015 میں مذکورہ منصوبہ پر کام دوبارہ شروع کیا گیا، اس وقت پروجیکٹ کی لاگت 8.65 کروڑ روپے سے بڑھا کر 9.28 کروڑ روپے کر دی گئی لیکن پھر بھی گزشتہ تقریباً 3 برسوں سے شاپنگ کمپلیکس کی تعمیر کا کام بند پڑا ہوا ہے۔

مذکورہ پروجیکٹ پر تعمیراتی کام کا آخری مرحلہ ہونا باقی ہے لیکن اسے ادھورا چھوڑ دیا گیا ہے، وہیں اُس وقت سو سے زائد تاجروں سے دکانیں اور دفاتر کے الاٹمنٹ کے لیے فیس بھی وصول کی گئی تھی۔ مذکورہ شاپنگ کمپلیکس سے متصل اسپورٹس اسٹیڈیم موجود ہے۔ ایک جانب نوجوان مختلف کھیل کود کی سرگرمیوں میں مصروف رہتے ہیں تو دوسری جانب اس شاپنگ کمپلیکس میں منشیات کے عادی افراد کا قبضہ ہے۔

مقامی لوگوں اور تاجروں نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شاپنگ کمپلیکس کی زیر تعمیر عمارت تجارتی مرکز کے بجائے منشیات کا مرکز بن گئی ہے۔ انتظامیہ اس کی تکمیل کے لیے غیر سنجیدہ نظر آرہا ہے، یہی وجہ ہے کہ برسوں گزر جانے کے بعد بھی شاپنگ کمپلیکس کا تعمیراتی کام مکمل نہیں ہوسکا ہے۔ لوگوں نے متعلقہ حکام سے اس منصوبے کو جلد سے جلد مکمل کرنے کا مطالبہ کیا۔

ای ٹی وی بھارت نے جب یہ معاملہ میونسپل کونسل اننت ناگ کے چیئرمین ہلال احمد شاہ کی نوٹس میں لایا تو انہوں نے کہا کہ سنہ 2020 میں اربن لوکل باڈیز کی انجینئرنگ ونگ منسوخ کر دی گئی اور یہ پروجیکٹ آر اینڈ بی محکمہ کے سپرد کیا گیا، جس کے بعد اس کے تعمیراتی کام میں رکاوٹیں حائل ہوئیں۔ انہوں نے ایل جی انتظامیہ سے معاملے کا سنجیدگی سے نوٹس لے کر اسے مکمل کرنے کی اپیل کی۔

Last Updated : Oct 30, 2022, 2:33 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details