اردو

urdu

ETV Bharat / state

شمسی پورہ کا پل نامکمل، لوگوں نے احتجاج کیا - جموں و کشمیر

زیر تعمیر پل کے تعمیراتی کام کو ٹھیکیداروں نے نامعلوم وجوہات کی بنا پر ادھورا چھوڑ دیاہے جس کی وجہ سے مسجد کا تعمیراتی کام بھی اثر انداز ہواہے ۔

شمسی پورہ کا پل نامکمل، لوگوں نے احتجاج کیا
شمسی پورہ کا پل نامکمل، لوگوں نے احتجاج کیا

By

Published : Sep 14, 2020, 12:24 PM IST

جنوبی کشمیر کے اننت ناگ ضلع کے شمسی پورہ کے لوگوں نے علاقے میں زیر تعمیر پل کے نامکمل کام پر احتجاجی مظاہرہ کیا اور انتظامیہ سے اس حوالے سے اقدامات اٹھانے کی اپیل کی ہے۔

شمسی پورہ کا پل نامکمل، لوگوں نے احتجاج کیا
لوگوں کے مطابق شمسی پورہ علاقہ بنیادی سہولیات سے محروم ہے اور آئے روز یہاں کے عوام کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔وہیں گاؤں کے لئے ایک اہم پل کو منظور کیا گیا تھا اور اس اہم پل پر کام بھی شروع کیا گیا تھا۔ اس زیر تعمیر پل کے تعمیراتی کام کو ٹھیکیداروں نے نامعلوم وجوہات کی بنا پر ادھورا چھوڑ دیا جسکی وجہ سے مسجد کا تعمیراتی کام بھی اثر انداز ہو گیا اور لوگ بھی مشکلات سے دوچار ہوگۓ ہیں۔لوگوں نے ڈی سی اننت ناگ سے فوری مداخلت کی اپیل کی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details