پہلگام:جنوبی کشمیر کے اننت ناگ ضلع میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف انہدامی کاررروائی کا سلسلہ جاری ہے۔ کوکرناگ کے بعد پیر کی صبح معروف سیاحتی مقام پہلگام میں بھی غیر قانونی طور تعمیر کیے گئے ڈھانچوں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی گئی۔ پہلگام ڈیولپمنٹ اتھارٹی (پی ڈی اے) کی جانب تجاوزات کے خلاف چیف ایگزکیٹو آفیسر، پی ڈی اے کی قیادت میں ایک ٹیم نے ینیڈ اور گنیش پورہ میں کی ڈھانچوں کو مسمار کیا، پی ڈی اے کے مطابق ان عارضی ڈھانچوں کو غیر قانونی طور پر تعمیر کیا گیا تھا۔ گرچہ انہدامی کارروائی کے دوران اہلکاروں کو معمولی مزاہمت کا بھی سامنا کرنا پڑتا اہم انہوں نے متعدد ڈھانچے گرانے کے علاوہ چند مقامات پر دیوار بندی کو بھی منہدم کر دیا۔ Demolition Drive in Anantnag
سی ای او نے کہا کہ تجاوزات کے خلاف اس سے قبل بھی انہدامی کارروائی انجام دی گئی اور ضلع انتظامیہ کی جانب سے کارروائی جاری رکھنے کا حکمنامہ صادر کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ غیر قانونی طور خاص کر بغیر اجازت نامہ کے کسی بھی تعمیراتی سرگرمی کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ انہوں نے عوام سے بغیر اجازت نامہ کے کسی بھی تعمیری سرگرمی سے باز رہنے اور کی تلقین کرتے ہوئے کہا: ’’پہلگام میں تعمیرات پر عدالت عالیہ نے روک لگائی ہے جس پر سختی سے عمل کیا جا رہا ہے۔ تاہم کسی بھی مرمت یا جدید تعمیر کے لیے متعلقہ محکمہ کی جانب سے اجازت نامہ حاصل کرنے کے بعد ہی تعمیراتی سرگرمی انجام دینے کی اجازت دی جائے گی۔‘‘ Several Structures Demolished in Pahalgam Area of South Kashmir’s Anantnag District