اردو

urdu

ETV Bharat / state

وادی میں 'میرا قصبہ، میری شان' کے تحت متعدد پروگرام منعقد - روہت کنسل

یہ پروگرام مختلف فلاحی اسکیموں جیسے پنشن، وظیفہ، پی ایم اے وائی، کے سی سی، ہیلتھ گولڈن کارڈز، لاڈلی بیٹی وغیرہ کے فوائد کی بروقت فراہمی کو یقینی بنائے جانے کے سلسلہ میں شروع کیا گیا ہے۔

وادی میں 'میرا قصبہ، میری شان' کے متعدد پروگرام منعقد
وادی میں 'میرا قصبہ، میری شان' کے متعدد پروگرام منعقد

By

Published : Oct 20, 2020, 6:46 PM IST

جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے چند روز قبل شہری علاقوں میں بیک ٹو ولیج پروگرام کے طرز پر "مائی ٹاؤن مائی پرایڈ" پروگرام شروع کرنے کا اعلان کیا تھا۔
یہ پروگرام مختلف فلاحی اسکیموں جیسے پنشن، وظیفہ، پی ایم اے وائی، کے سی سی، ہیلتھ گولڈن کارڈز، لاڈلی بیٹی وغیرہ کے فوائد کی بروقت فراہمی کو یقینی بنائے جانے کے سلسلہ میں شروع کیا گیا تھا۔

پہلگام
اسی پروگرام کے تحت آج ٹاؤن ہال پہلگام اننت ناگ میں میونسپل کمیٹی پہلگام نے اس پروگرام کا انعقاد کیا۔ اس موقع پر مٹرولاجی ڈپارٹمنٹ کے سینیر آفیسر محمد اکبر وانی بطور مہمان خصوصی موجود تھے۔ اس موقع پر میونسپل کمیٹی پہلگام کے چیرمین رئیس احمد کے علاوہ مختلف محکموں کے افسران اور لوگوں کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔ لوگوں نے پہلگام کے گرد و نواح میں لوگوں کو درپیش مسائل کے بارے میں آگاہی دی۔مہمان خصوصی نے لوگوں کے مسائل غور سے سنے اور وہاں پر موجود افسران کو لوگوں کے مسائل اور مطالبات کا ازالہ کرنے کے ہدایت دی۔ لوگوں کو یقین دہانی کرائی گئی کہ مذکورہ پروگرام کے دوران اجاگر کیے گئے تمام مسائل و مطالبات ترجہی بنیاد پر حل کرنے کے اقدامات اٹھائے جائیں گے۔

پرنسپل سیکٹری نے کولگام میں کئ پرجیکٹوں کا افتتاح کیا

مائی ٹاون مائی پرایڈ پروگرام کے دوسرے روز آج پرنسپل سکریٹری روہت کنسل نے کولگام میں کئی تعمیراتی منصوبوں کا رسم افتتاح کیا اور بعض کا سنگ بنیاد بھی رکھا۔

انہوں نے کولگام میں قائم ریسیونگ اسٹیشن، ورکشاپ، ذبحہ خانہ جسیے پروجکٹوں کا معاینہ کیا۔

کولگام

علاوہ ازیں انہون نے گونمنٹ ہائر اسکنڈری اسکول بائز کولگام میں طلبا سے ملاقات کی اور انہیں کئی کارآمد مشورے دئے۔

انکے ہمراہ ڈی سی کولگام شوکت اعجاز بٹ، پاور کارپوریشن کے ایم ڈی محمد اعجاز، چیف انجینر پاور ڈپارٹمنٹ اور دیگر آفیسران موجود تھے۔

انہوں نے بلدیاتی اداروں کے نمائندوں سے بھی ملاقات کی اور بعد میں محکمہ بجلی کی جائزہ میٹنگ کی صدارت کی۔

سوپور میں میرا قصبہ، میری شان
جموں و کشمیر انتظامیہ کی جانب سے "بیک ٹو ولیج" پروگرام منعقد کرنے کے بعد انتظامیہ نے میونسپل علاقوں میں " میرا قصبہ، میری شان" پروگرام کا آغاز کیا ہے۔
پروگرام کے تحت اگر چہ ترقیاتی سرگرمیوں کو فروغ دینے کے لئے ہر میونسپل کمیٹی اور میونسپل کونسل کو رقم دی جا رہی ہے لیکن وہیں اگر شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے سوپور قصبہ کی بات کی جائے تو عوام اس میں ناراضگی کا اظہار کر رہی ہے۔

سوپور
مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ اگرچہ حکومت میرا شہر میری شان جیسے پروگرام کے تحت لوگوں کے مانگوں اور ان کی روز مرہ زندگی میں پیش آنے والے مشکلات کو حل کروانے کے غرض سے ایسے پروگرام منعقد کرتی ہے تو اس کے برعکس زمینی سطح پر حالات جوں کے توں ہیں۔لوگوں نے بتایا کہ حکومت ایسے پروگرام صرف تشہیر کے لئے منعقد کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس پروگرام کو کامیاب بنانے کے لئے انظامیہ عوام کی مشکلات کو نظرانداز کر کے حکام کو خوش رکھنے کے لئے منعقد کرتی ہے۔لوگوں نے مزید بتایا کہ اج ہم ایک بار پھر اس پروگرام میں اس اُمید سے آئے ہیں کہ ہم لوگوں کی مانگیں سنی جائے گی لیکن جب پچھلے بیس سالوں سے ہماری کسی نے نہیں سنیتو آج بھی کوئی نہیں سنے گا اور سرکار یہ سب دکھاوا کر رہی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details