اردو

urdu

ETV Bharat / state

Shops Sealed in Anantnag اننت ناگ میں محکمہ خوراک کی جانب سے سات دکانیں سربمہر - اننت ناگ میں مٹن شاپ سربمہر

محکمہ امورو صارفین نے اننت ناگ میں ناجائز منافع خوری کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے سات مٹن دکانوں کو سربمہر کر دیا ہے۔محکمہ نے ان دکانداروں کے خلاف ایف آئی آر بھی درج کی ہے۔ Shops Sealed in Anantnag

اننت ناگ میں محکمہ خوراک کی جانب سے سات دکانیں سربمہر
Several Mutton Shops Sealed In Anantnag For Violating Norms

By

Published : Dec 22, 2022, 8:48 PM IST

اننت ناگ:قصبہ اننت ناگ میں محکمہ خوراک کی جانب سے مہنگے قیمتوں میں گوشت فروخت کرنے پر قصابوں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی۔ اس دوران محکمے نے کارروائی کے دوران سات قصابوں کی دکانوں کو سیل کرکے ان کے خلاف معاملہ درج کیا گیا۔Mutton Shops Sealed in Aanntnag

اننت ناگ میں محکمہ خوراک کی جانب سے سات دکانیں سربمہر
محکمہ خوراک کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر مدثر احمد نے کہا کہ انہیں کئی بار شکایات موصول ہوئیں کہ اننت ناگ کے، کے پی چوک کھنہ بل میں قصاب حد سے زیادہ قیمتوں پر گوشت فروخت کر رہے ہیں، شکایت کے بعد د اسسٹنٹ ڈائریکٹر کی قیادت میں ایک ٹیم تشکیل دیکر کاروائی عمل میں لائی گئی۔CAPD Drive In Anantnag

انہوں نے کہا کہ کارروائی کے دوران خلاف ورزی کرنے والے آٹھ قصابوں کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی اور ان کی دکانوں کو سیل کر دیا گیا۔اسسٹنٹ ڈائریکٹر نے کہا کہ جائزہ لینے کے بعد یہ پایا گیا کہ مزکورہ قصاب گوشت 650 سے 700 روپئے فی کلو تک فروخت کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ ذخیرہ اندوزی اور کالا بازاری کرنے والے افراد کو بخشا نہیں جائے گا اور ان کے خلاف قانون کے تحت سخت کارروائی کی جائے گی۔

مزید پڑھیں:Inflation During Winters in kashmir مہنگائی کی مار سے عوام کا حال بے حال

ABOUT THE AUTHOR

...view details