اردو

urdu

ETV Bharat / state

اننت ناگ: انتخابی مہم کے دوران تصادم میں متعدد زخمی - پولیس نے اس معاملے میں مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کر دی ہے

اننت ناگ کے کوکرناگ میں انتخابی مہم کے دوران دو آزاد اُمیدواروں کے کارکنان کے درمیان جھڑپ ہوگئی، جس میں کئی افراد کے زخمی ہونے کی خبر ہے۔

several injured in clashes during election campaign in anantnag jammu and kashmir
انتخابی مہم کے دوران تصادم میں متعدد زخمی

By

Published : Dec 9, 2020, 10:07 PM IST

مرکز کے زیر انتظام جموں و کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے کوکرناگ میں انتخابی مہم کے دوران دو گروپوں میں جھڑپ ہوگئی جس میں کئی افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔

تفصیلات کے مطابق کوکرناگ میں دو آزاد امیدوار چودھری طالب حسین اور انور فامبرا انتخابی مہم کے دوران لوگوں کو اپنی جانب مائل کرنے میں مصروف تھے۔ اسی دوران دونوں آزاد اُمیدوار اور ان کے کارکنان ایک دوسرے سے بھڑ گئے۔ جس کے بعد دونوں گروپوں میں جھڑپ ہوگئی۔ جس کی وجہ سے متعدد افراد زخمی ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیں: ڈی ڈی سی انتخابات : پانچویں مرحلے پر ایک نظر

زخمیوں کو علاج و معالجہ کی خاطر گورنمنٹ میڈیکل کالج اننت ناگ منتقل کیا گیا ہے۔ جن میں سے تقریباً 2 افراد کی حالت کافی خراب بتائی جارہی ہے۔ جنہیں بہتر علاج کے لیے سرینگر منتقل کیا گیا ہے جہاں پر ان کا علاج جاری ہے۔

ادھر پولیس نے اس معاملے میں مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کر دی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details