اننت ناگ:جموں و کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے ارنہال علاقہ میں محکمہ اربن لوکل باڈیز کی جانب سے قائم کیا گیا سپٹیج ٹریٹمنٹ پلانٹ نہ صرف ماحول کو صاف و شفاف رکھنے میں کافی مددگار ہے بلکہ اس سے کسانوں کو بھی فائدہ حاصل ہو رہا ہے۔ اس پلانٹ کے قائم ہونے سے قبل گندہ پانی اور ملبہ سے بھرے سکّر کو سڑک کنارے یا ندی نالے کے کنارے خالی کیا جاتا تھا جس سے نہ صرف بدبو پھیلتی تھی بلکہ یہ مختلف وبائی بیماریاں پھوٹ پڑنے کا سبب بھی بنتا تھا۔ Septage Treatment Plant In Anantnag
تاہم متعلقہ محکمہ کی جانب سے سپٹیج ٹریٹمنٹ پلانٹ قائم کرنے کے بعد صاف و صفائی کو ممکن بنانے میں کافی مدد ملی بلکہ اس سے کسانوں کو بھی فائدہ حاصل ہوا، کیونکہ پلانٹ میں مشینریز کے ذریعہ گندے مواد سے کھاد تیار کی جاتی ہے جسے کسانوں میں مفت تقسیم کی جاتی ہے۔