جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے مومن آباد علاقہ میں قائم سی آر پی ایف کیمپ کی حفاظت پر مامور سنتری نے اس وقت ہوا میں متعدد گولیاں چلائیں جب سنتری نے گولیوں کی آواز سنی۔
اننت ناگ: گولیوں کی آواز سننے کے بعد سنتری نے جوابی فائرنگ کی - سنتری نے گولیوں کی آواز سنی
اس واقعہ میں کسی بھی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا ہے اور علاقہ میں حالات پر امن ہیں۔
تفصیلات کے مطابق ہفتہ کی شام تقریبا آٹھ بج کر 35 منٹ پر نامعلوم عسکریت پسندوں نے مومن آباد میں موجود سی آر پی ایف کی 40 بٹالین پر فائرنگ کی۔ جہاں کیمپ کی حفاظت پر بنکر میں موجود مستعد سنتری نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے متعدد گولیاں چلائیں۔
پولیس نے واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ گولیوں کی آواز سننے کے بعد سی آر پی ایف کیمپ کے بنکر میں حفاظت پر مامور سنتری نے چند راونڈ فائر کیے۔ اس واقعہ میں کسی بھی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا ہے اور علاقہ میں حالات پر امن ہیں۔