اردو

urdu

ETV Bharat / state

Khalid Gul Arrested اننت ناگ پولیس نے سینیئر صحافی کو گرفتار کیا - online threat journalists of kashmir

اننت ناگ پولیس نے ضلع مٹن علاقہ سے تعلق رکھنے والے ایک سینیئر صحافی خالد گُل کو گرفتار کیا ہے۔ بتایا جا رہا ہے پولیس نے انہیں 2017 میں درج ایک پُرانے مقدمے میں گرفتار کیا گیا ہے۔ Khalid Gul Arrested

Etv Bharat
Etv Bharat

By

Published : Dec 6, 2022, 7:47 PM IST

اننت ناگ:جنوبی کشمیر کے اننت ناگ ضلع کے سینیئر صحافی کو پولیس نے گرفتار کیا ہے۔ Senior Journalist of south kashmir Arrested
پولیس ذرائع کے مطابق ضلع اننت ناگ کے مٹن سے تعلق رکھنے والے سینیئر صحافی خالد گُل کو گرفتار گیا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ انہیں 2017 میں درج ایک مقدمے میں گرفتار کیا گیا ہے۔ خالد گل گزشتہ کئی برسوں سے جموں و کشمیر کے ایک معروف اخبار سے وابستہ ہیں۔
قابل ذکر ہے کہ کشمیر میں صحافیوں کو آن لائن دھمکی سے متعلق ایک کیس کی تحقیقات کے سلسلے میں پولیس نے 19 نومبر کو خالد گُل کی رہائش گاہ کی تلاشی لی تھی۔Online Threat kashmir Journalists

مزید پڑھیں:Journalist Threat Case سات مقامات پر چھاپہ ماری کے دوران قابل اعتراض مواد ضبط، پولیس

واضح رہے کہ پولیس نے کچھ روز پہلے یہ دعویٰ کیا تھا کہ ترکیہ میں مقیم کشمیری نوجوان مختار احمد بابا اور پاکستان میں مقیم سجاد گل ساکن ایچ ایم ٹی، صحافیوں کو حالیہ دنوں میں ڈرانے دھمکانے کے واقعات میں ملوث ہیں۔ مختار بابا ترکیہ منتقل ہونے سے قبل سرینگر میں صحافت کے پیشے سے وابستہ تھے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس کو اطلاعات ہیں کہ بابا استنبول اور اسلام آباد کے درمیان کئی بار سفر کرچکے ہیں۔ پولیس نے کشمیر میں متعدد صحافیوں کو طلب کرنے اور ان کے ڈیوائسز کو تحقیقات کیلئے ضبط کرنے کی کارروائی اس بیان کے بعد کی ہے جس میں دی ریزسٹنس فرنٹ نامی مبینہ عسکریت پسند گروہ نے کم و بیش دو درجن صحافیوں پر الزام عائد کیا کہ وہ بھارت کے خفیہ اداروں کیلئے کام کررہے ہیں۔

کشمیر سے شائع ہونیوالے دو بڑے انگریزی اخباروں رائزنگ کشمیر اور گریٹر کشمیر کے علاوہ کے این این ادارے سے وابستہ کم از کم پانچ نوجوان صحافیوں نے اس بیان کے بعد صحافت پیشہ ترک کرنے کا اعلان کیا تھا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details