جموں و کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے ڈورو شاہ آباد میں نشہ مکت بھارت پر ضلع انتظامیہ کی جانب سے ایک سیمینار کا انعقاد کیا گیا تھا، سمینار میں اسکولی بچوں کے علاوہ سیول سوسائٹی و مختلف محکموں کے افسران نے شرکت کی۔
سمینار میں مقررین نے نشہ آور چیزوں کے مضر اثرات پر مفصل روشنی ڈالی، طالبہ کا کہنا تھا کہ نشہ آور چیزوں کا قلع قمع کرنے اور نوجوانوں کو اس لت سے محفوظ رکھنے کے لیے ہمیں مل جل کر کام کرنا ہوگا۔