اردو

urdu

ETV Bharat / state

اچھہ بل میں جنسی زیادتی کے الزام میں خود ساختہ 'پیر' گرفتار - ڈپٹی ایس پی اچھہ بل

محمد مقبول ڈار نے الزام عائد کیا گیا ہے کہ اکنگام کے رہنے والے محمد اشرف میر ولد غلام احمد میر جو ایک خود ساختہ پیر - درویش ہے نے اُن کی دو بیٹیوں کو زبردستی جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا۔

اچھہ بل میں جنسی زیادتی کے الزام میں خود ساختہ 'پیر' گرفتار
اچھہ بل میں جنسی زیادتی کے الزام میں خود ساختہ 'پیر' گرفتار

By

Published : Aug 30, 2020, 9:57 PM IST

جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے اچھہ بل علاقہ میں پولیس نے ایک شخص کو اس کی رہائش گاہ واقعہ اکنگام سے دو لڑکیوں کے ساتھ مبینہ طور جنسی زیادتی کے الزام میں گرفتار کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق تیلون اچھہ بل گاؤں کے رہنے والے محمد مقبول ڈار نامی شخص جو مزکورہ لڑکیوں کے والد ہے نے پولیس اسٹیشن اچھہ بل میں شکایت درج کرائی ہے جس میں یہ الزام عائد کیا گیا ہے کہ اکنگام کے رہنے والے محمد اشرف میر ولد غلام احمد میر جو ایک خود ساختہ پیر - درویش ہے نے اُن کی دو بیٹیوں کو زبردستی جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا۔
انہوں نے پولیس اسٹیشن اچھہ بل میں اپنی شکایت میں بتایا ہے کہ ان کے اہل خانہ عقیدے کے طور پھونک اور تعویز و دیگر حاجات کے واسطے اکثر و بیشتر مذکورہ پیر کی رہائش گاہ پر حاضری دیتے تھے۔ اسی اثنا میں مذکورہ پیر نے ناجائز فائدہ اٹھاتے ہوئے ان کی دو بیٹیوں کو مبینہ طور اپنی ہوس کا شکار بنایا۔
ڈپٹی ایس پی اچھہ بل محمد رفیق کی قیادت میں پولیس ٹیم نے شکایت موصول ہونے کے بعد خود ساختہ پیر کو گرفتار کر لیا ہے۔
اس سلسلہ میں ایک ایف آئی آر درج کرکے تحقیقات شروع کی گئی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details