اننت ناگ:اننت ناگ پولیس نے شیچن دیالگام علاقے سے تعلق رکھنے والے ایک نام نہاد سیاسی لیڈر عمران شیخ کو ایک لڑکی کے ساتھ جنسی زیادتی اور لوگوں سے پیسے وصولنے کے الزام میں گرفتار کر لیا ہے۔Self Proclaimed Leader Arrested
اننت میں بی جے پی کا خود ساختہ لیڈر گرفتار
تفصیلات کے مطابق عمران شیخ بطور سیاسی لیڈر کافی وقت سے سرگرم تھا اور سیاست کی آڑ میں لوگوں کو دھوکہ دینے اور ہراساں کرنے میں ملوث تھا۔ ذرائع کے مطابق پولیس نے عمران کے خلاف صدر تھانہ اننت ناگ میں دو ایف آئی آر درج کئے ہیں اور اس کے علاوہ کشمیر کے مختلف تھانوں میں عمران کے خلاف مزید 4 ایف آئی آر درج ہیں۔ self proclaimed BJP leader arrested
Self proclaimed politician Imran Sheikh arrested in Anantnag ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ عمران مذکورہ لڑکی کو امداد فراہم کرنے کا جھانسہ دے کر اس کے ساتھ جنسی استحصال کرنے کی کوشش کر رہے تھے۔ وہیں دوسری جانب مذکورہ سیاسی لیڈر لوگوں کو سرکاری نوکریاں فراہم کرنے کا جھانسہ بھی دیتا رہا۔
مزید پڑھیں:Nadu sextortion case جنسی استحصال کے الزام میں خود ساختہ صحافی گرفتار
ادھر بی جے پی نے عمران شیخ سے لاتعلقی کا اظہار کیا ہے بی جے پی ضلع صدر سعید وجاہت نے کہا کہ عمران شیخ کا پارٹی کے ساتھ کوئی تعلق نہیں تھا۔ انہوں نے عوام سے ایسے عناصر سے خبردار رہنے کی تلقین کی۔