اردو

urdu

ETV Bharat / state

'پنچوں، سرپنچوں کو تحفظ فراہم کیا جائے گا، فرضی انکاؤنٹر سوشل میڈیا کی کارستانی' - شوپیاں میں مبینہ فرضی تصادم

اس موقع پر فاروق خان نے مختلف سرکاری محکموں کی جائزہ میٹنگ بھی طلب کی۔ میٹنگ میں ڈی سی اننت ناگ کے کے سدھا اور دیگر افسران بھی موجود رہے۔

'پنچوں، سرپنچوں کو تحفظ فراہم کیا جائے گا، فرضی انکاؤنٹر سوشل میڈیا کی کارستانی'
'پنچوں، سرپنچوں کو تحفظ فراہم کیا جائے گا، فرضی انکاؤنٹر سوشل میڈیا کی کارستانی'

By

Published : Aug 11, 2020, 10:27 PM IST

جموں و کشمیر کے لیفٹننٹ گورنر کے مشیر فاروق احمد خان نے کہا ہے کہ سرکار پولیس اور سیکورٹی فورسز کے ساتھ حکمت عملی وضع کر کے پنچوں اور سرپنچوں کی معقول سیکورٹی کو یقینی بنا رہی ہے۔
انہوں نے وادی میں سرپنچوں کی ہلاکت کو افسوسناک قرار دیا ہے اور اسطرح کے واقعات کی مزمت کی ہے۔
فاروق خان نے ان باتوں کا اظہار اننت ناگ میں اپنے دورے کے دوران کیا۔

'پنچوں، سرپنچوں کو تحفظ فراہم کیا جائے گا، فرضی انکاؤنٹر سوشل میڈیا کی کارستانی'
اس موقع پر فاروق خان نے مختلف سرکاری محکموں کی جائزہ میٹنگ بھی طلب کی۔ میٹنگ میں ڈی سی اننت ناگ کے کے سدھا اور دیگر افسران بھی موجود رہے۔

یہ بھی پڑھیں:شوپیان انکاؤنٹر: 'ملک کی خدمت کر کے آج ہم ہی مجبور و لاچار ہیں'
جبکہ متعدد عوامی وفود بھی مشیر سے ملاقی ہوئے۔ میٹنگ میں مشیر نے مختلف ترقیاتی پروجیکٹوں کے بارے میں جانکاری حاصل کی۔
ایل جی کے مشیر نے گزشتہ ماہ شوپیاں میں مبینہ فرضی تصادم میں مارے گئے افراد کو راجوری کے عام شہری ہونے کی خبروں کی تردید کی۔ انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا اسطرح کی خبریں پھیلانا بدعنصروں کا ایجنڈا ہے۔ جبکہ راجوری سے لاپتہ ہوئے تین افراد کے بارے میں بھی پولیس تحقیقات کر رہی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details