اردو

urdu

ETV Bharat / state

گورنمنٹ میڈیکل کالج اننت ناگ میں سکیورٹی گارڈز کا احتجاج - میڈیکل کالج انتظامیہ

ضلع اننت ناگ کے گورنمنٹ میڈیکل کالج میں جمعرات کو سکیورٹی گارڈز نے تنخواہوں کو واگزار کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے احتجاجی مظاہرہ کیا۔

گورنمنٹ میڈیکل کالج اننت ناگ میں سیکورٹی گارڈز کا احتجاج
گورنمنٹ میڈیکل کالج اننت ناگ میں سیکورٹی گارڈز کا احتجاج

By

Published : Feb 25, 2021, 8:48 PM IST

ضلع اننت ناگ کے گورنمنٹ میڈیکل کالج کے احاطے میں جمعرات کو کالج کی نگرانی پر مامور سکیورٹی اہلکاروں نے کالج انتظامیہ کے خلاف زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا۔

مظاہرین کے مطابق وہ کئی ماہ سے تنخواہوں سے محروم ہیں جس کے سبب انہیں دقتوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

گورنمنٹ میڈیکل کالج اننت ناگ میں سیکورٹی گارڈز کا احتجاج

احتجاجیوں کے مطابق عالمی وبا کورونا وائرس کے دوران انہوں نے اپنے فرائض بخوبی انجام دئے جس کے باوجود وہ گزشتہ قریب ایک سال سے تنخواہوں سے محروم ہیں جس کی وجہ سے انہیں کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، جبکہ ان کے اہل خانہ بھی کافی دشواریاں جھیل رہے ہیں۔

احتجاج کر رہے سکیورٹی گارڈز نے ڈپٹی کمشنر اننت ناگ سے معاملے میں مداخلت کی اپیل کی ہے۔ وہیں انہوں نے مزید کہا کہ نئے ٹینڈرز کے بجائے انہیں ہی کام کرنے کا موقع فراہم کیا جانا چاہئے۔

احتجاجیوں نے میڈیکل کالج انتظامیہ کے خلاف نعرے بازی کرتے ہوئے انتباہ دیا کہ اگر ان کے جائز مطالبات کو منظور نہیں کیا گیا تو آنے والے دنوں میں وہ احتجاج میں شدت لائیں گے۔

دوسری جانب کالج انتظامیہ نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے کہا کہ کالج کی سکیورٹی کے لئے پہلے سے ہی نئے ٹینڈر ڈالے گئے تھے اور کالج کے تحفظ کیلئے نئی سکیورٹی ایجنسیوں کو منتخب کیا گیا ہے جس کی وجہ سے پرانی سکیورٹی ایجنسیوں میں کام کرنے والے افراد احتجاج کر رہے ہیں۔ ان کے مطابق ان کی تنخواہوں کو جلد واگزار کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ کالج کی سکیورٹی کے لئے ہر سال نجی ایجنسیوں کی خدمات عمل میں لائی جاتی ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details