وکٹر فورس کے جی او سی، میجر جنرل رشم بالی نے کہا ہے کہ شری امرناتھ جی یاترا کی حفاظت کے لیے فوج نے جموں کشمیر پولیس اور انتظامیہ کے ساتھ مشترکہ حکمت عملی وضع کی ہے اور یاترا کو ہر صورت کامیاب بنایا جائے گا۔
جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے ڈورو علاقے میں فوج کی 19 راشٹریہ رائفلز کی جانب سے منعقدہ ایک کلچرل تقریب میں شرکت کے دوران، جی او سی وکٹر فورس نے کہا کہ سالانہ امرناتھ یاترا کی حفاظت کے لیے فورسز اہلکار پوری طرح تیار ہیں اور اس میں کسی قسم کی بھی کوتاہی نہیں برتی جائے گی۔
انہوں نے جنوبی کشمیر میں عسکریت پسندی کو قابو کرنے کے حوالے سے کہا: ’’یہاں کے لوگوں کو سیکورٹی صورتحال کو بہتر بنانے کیلئے کلیدی رول ادا کرنا ہوگا۔‘‘