اردو

urdu

By

Published : May 13, 2023, 7:27 PM IST

ETV Bharat / state

Lok Adalat Across Kashmir جموں و کشمیر کے مختلف اضلاع میں قومی لوک عدالتوں کا انعقاد

جموں و کشمیر کے مختلف اضلاع میں قومی لوک عدالتوں کا انعقاد کیا گیا۔ اس دوران ہزاروں مقدمات کو نپٹایا گیا۔ جموں و کشمیر کے اننت ناگ، رامبن اور بانڈی پورہ سمیت متعدد اضلاع میں قومی لوک عدالتوں نے ہزاروں مقدمات کو حل کرلیا۔

اننت ناگ میں لوک عدالت کے دوران 22 ہزار سے زائد مقدمات کا تصفیہ
اننت ناگ میں لوک عدالت کے دوران 22 ہزار سے زائد مقدمات کا تصفیہ

اننت ناگ میں لوک عدالت کے دوران 22 ہزار سے زائد مقدمات کا تصفیہ

جموں و کشمیر: جموں و کشمیر کے اننت ناگ، رامبن اور بانڈی پورہ سمیت متعدد اضلاع میں قومی لوک عدالت کا انعقاد کیا گیا۔ اس دوران موقع پر ہی ہزاروں مقدمات کا نپٹایا کیا گیا۔

اننت ناگ میں لوک عدالت کے دوران 22 ہزار سے زائد مقدمات کا تصفیہ: جموں و کشمیر کے اننت ناگ میں لوک عدالت کا انعقاد کیا گیا۔ اس دوران 22 ہزار سے زائد مقدمات کا تصفیہ کیا گیا۔ اننت ناگ میں منعقد ہونے والی یہ دوسری قومی لوک عدالت تھی۔ ضلع اننت ناگ کے کورٹ کمپلیکس سمیت ضلع کی دیگر ماتحت عدالتوں میں اس قومی لوک عدالت کا انعقاد کیا گیا۔ لوک عدالت، پرنسپل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اننت ناگ جعفر حسین بیگ کی صدارت میں منعقد ہوئی اور اس میں عدالتی افسران، ڈسٹرکٹ لیگل سروسز اتھارٹی (ڈی ایل ایس اے) اننت ناگ کی سکریٹری تبسم قادر پرے، صدر بار ایسوسی ایشن اور ضلع اننت ناگ کے بار ممبران نے اپنا تعاون پیش کیا۔

لوک عدالت کا افتتاح پرنسپل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج (پی جے ڈی) اننت ناگ نے کیا اور ضلع میں آٹھ بنچوں کے ذریعہ کل 96،020 مقدمات کی سماعت کی گئی۔ تمام عدالتوں کے پریزائیڈنگ افسران کی مشترکہ کاوشوں، مختلف سرکاری محکموں، انشورنس کمپنیوں اور بینکنگ اداروں کے ماہر وکلاء اور افسران کے تعاون سے لوک عدالت میں 22،585 مقدمات کا تصفیہ کیا گیا، جس میں ایک کروڑ 66 لاکھ 91 ہزار 360 معاملات میں تصفیہ کی رقم کے طور پر دیا گیا، جبکہ 91,96,000 ایم اے سی ٹی کیسوں سے حاصل کی گئی۔

اس موقع پر ججوں نے کہا کہ توقع کی جاتی ہے کہ اس کامیاب لوک عدالت سے ضلع میں مقدمات کے دباؤ کو کم کرنے میں مدد ملے گی اور مدعی کو راحت ملے گی۔ لوک عدالت کے بارے میں بات کرتے ہوئے پرنسپل ڈسٹرکٹ ایند سیشن جج (پی ڈی جے) اننت ناگ جعفر حسین بیگ نے کہا کہ ہم لوک عدالت کی کامیابی سے خوش ہیں اور اس میں شامل تمام اسٹیک ہولڈرز کے تعاون کے لیے شکر گزار ہیں۔ لوک عدالت درخواست گزاروں کے لیے ایک بہترین موقع فراہم کرتی ہے کہ ان کے معاملات اور تنازعات کو خوش اسلوبی سے حل کرنے کے لیے ایک کارگر قدم ہے، ہمیں امید ہے کہ مستقبل میں بھی ایسی تقریبات کا انعقاد جاری رہے گا۔

بانڈی پورہ میں مختلف زیر التوا کیسز کو حل کیا گیا:قومی لوک عدالت کے موقع پر بانڈی پورہ میں مختلف زیر التوا کیسز کو حل کیا گیا۔ لوک عدالت کے تیسرے بنچ میں فسٹ کلاس ایکزیکیٹو مجسٹریٹ، تحصیلدار بانڈی پورہ نے کئی کیسز کی سماعت کرکے انہیں موقع پر ہی حل کیا۔ اس موقع پر جہاں پہلے اور دوسرے بنچ نے جرائم لین دین اور دیگر درجنوں زیر التوا کیسز کو موقع پر ہی حل کیا وہیں تیسرے بنچ میں اُن زیر التوا کیسز کو موقع پر حل کیا گیا جن کا تعلق زمینی تنازعوں یا اس طرح کے دیگر مسائل سے تھا۔

بانڈی پورہ میں مختلف زیر التوا کیسز کو حل کیا گیا

فسٹ کلاس مجسٹریٹ، تحصیلدار شیخ طارق نے نائب تحصیلدار عبدالرشید، محمد اشرف اور محکمہ مال کے دیگر افسران اور ملازمین کے تعاون سے محکمہ مال سے متعلق درجنوں ایسے کیسز کو حل کیا جو کافی عرصے سے التوا میں پڑے تھے۔ اس موقع پر شیخ طارق نے زمین کی تقسیم کاری کے مختلف پہلوں کے دئرے میں قانونی جانکاری سے بھی روشناس کرایا۔ شیخ طارق کا کہنا تھا کہ زمینی معاملوں کے بیشتر تنازعے قانونی جانکاری نہ ہونے کے سبب وجود میں آتے ہیں۔ ضرورت اس بات کی ہے کہ مختلف پلیٹ فارمز سے وقتآ فوقتآ عام لوگوں کو زمینی حصہ داری کے مختلف قانونی پہلوں سے روشناس کرایا جائے۔

رامبن میں قومی لوک عدالت کا انعقاد:جموں و کشمیر کے ضلع رامبن ڈسٹرکٹ لیگل سروسز اتھارٹی کے چیئرمین آر ایس جسروٹیہ کی صدارت میں قومی لوک عدالت کا انعقاد کیا۔ اس لوک عدالت میں متعدد مقدمات کے نپٹارے کے لیے چھ بنچ تشکیل دیے گئے۔

رامبن میں قومی لوک عدالت کا انعقاد

دو بنچ ڈسٹرکٹ کورٹ رامبن میں جب کہ ایک بنچ سب جج کورٹ بٹوت،ایک منصف کورٹ گول میں اور ایک بنچ منصف کورٹ بانہال اور ایک بنچ منصف کورٹ اکھڑ ہال میں تشکیل دی گئی۔ قومی لوک عدالت میں مجموعی طور پر 298 کیسز کو سنا گیا، جن میں سے 197 کیسز کو موقع پر ہی خوش اسلوبی سے نمٹا دیا گیا۔ مختلف قوانین کی خلاف ورزی پر بھی جرمانے کے طور پر وصول کیے گئے۔ ایم اے سی ٹی کیسز، این آئی ایکٹ کیسز، بینک ریکوری اور دیگر کیسز میں 12252381 رقم ریکور کی گئی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details