اردو

urdu

ETV Bharat / state

اننت ناگ کے علاقہ میں سرچ آپریشن - اننت ناگ کے علاقے میں گھر گھر تلاشی کارروائی

جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے ایک علاقے میں سکیورٹی فورسز کی جانب سے سرچ آپریشن کا آغاز کیا گیا۔ Search operation in anantnag area

search operation
search operation

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 4, 2023, 6:43 AM IST

اننت ناگ: سکیورٹی فورسز نے عسکریت پسندوں کے چھپے ہونے کی ایک مخصوص اطلاع موصول ہونے کے بعد جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے لیسو برئنّاڑ علاقے کو محاصرے میں لے لیا۔ جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے کوکرناگ کے لیسو برئنّاڑ علاقے میں سیکورٹی فورسز کی جانب سے سرچ آپریشن شروع کیا گیا اور گھر گھر تلاشی کارروائی انجام دی جا رہی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سکیورٹی اہلکاروں کو خفیہ اطلاع موصول ہوئی ہے کہ علاقے میں عسکریت پسند چھپے ہوئے ہیں، جس کے بعد فوج، نیم فوجی دستوں اور جموں کشمیر پولیس کی مشترکہ ٹیموں نے مذکورہ علاقے کو محاصرے میں لے لیا۔ سکیورٹی اہلکاروں نے گھر گھر تلاشی مہم شروع کی۔ بتایا جا رہا ہے کہ علاقے میں عسکریت پسندوں کی تلاش بڑے پیمانے پر جاری ہے۔

واضح رہے کہ دو ماہ قبل ہی کوکرناگ کے ہی ایک علاقے میں کشمیر وادی کی اب تک کی سب سے بڑی تصادم آرائی پیش آئی تھی جس کے دوران 19 راشٹریہ رائفلز کے کرنل منپریت سنگھ اور میجر آشیش دوچک اور جموں کشمیر پولیس کے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ ہمایوں بٹ ہلاک ہوگئے تھے۔ اس حملے میں کئی دیگر سکیورٹی اہلکار بھی زخمی ہو گئے تھے۔

مزید پڑھیں: گڈول تصادم اختتام، دو عسکریت پسندوں کے ہلاکت کی تصدیق، سرچ آپریشن جاری

یاد رہے کہ چند روز قبل ہی جموں و کشمیر پولیس سربراہ آر آر سوین نے کہا تھا کہ جموں و کشمیر میں عسکریت پسندی ابھی پوری طرح سے ختم نہیں ہوئی ہے۔ تاہم یونین ٹیریٹری کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے گزشتہ ماہ پہلے دعویٰ کیا تھا کہ جموں و کشمیر، خاص کر وادی میں عسکریت پسندی آخری سانسیں لے رہی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details