سب ڈویژنل مجسٹریٹ ڈورو کی ایک ٹیم نے ناڈورہ ڈورو میں واقع اسسٹنٹ ایگزیکیوٹیو انجینئر پاور ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ کے دفتر کا معائنہ کیا اور ان ملازمین کو چھٹی کے بغیر ڈیوٹی سے غیر حاضر پایا۔ جس کے بعد انہیں فوری طور پر معطل کرنے کے احکامات جاری کردیے۔
اننت ناگ: ڈورو میں دفتر سے غائب رہنے والے پانچ ملازمین معطل - پانچ ملازمین کو ڈیوٹی سے غیر مجاز حاضر
سب ڈویژنل مجسٹریٹ ڈورو اننت ناگ نے پانچ ملازمین کو ڈیوٹی سے بلا وجہ غیر حاضر رہنے پر معطل کردیا۔
ڈورو میں 5 غیر حاضر ملازمین معطل
اطلاعات کے مطابق ان ملازمین کو چھٹی نہیں دی گئی تھی اور نہ ہی انہوں نے چھٹی کے لیے کسی طرح کی کوئی درخواست ہی دی تھی۔ بے وجہ غیرحاضر رہنے والے ملازمین کی تفصیلات ابھی نہیں مل پائی ہے۔
مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ ملازمین اکثر و بیشتر دفتر سے غیرحاضر ہوتے ہیں۔ آج اچانک معائنہ میں ان ملازمین کی پول کھُل گئی۔