اردو

urdu

ETV Bharat / state

اننت ناگ میں آتشزدگی، متعدد دکانیں خاکستر - jammu kashmir

جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں آگ کی ایک ہولناک واردات میں متعدد دکانیں خاکستر ہو گئی۔

اننت ناگ میں آتشزدگی
اننت ناگ میں آتشزدگی

By

Published : Sep 23, 2020, 5:19 PM IST

ضلع اننت ناگ کے مہندی کدل میں دوران شب ایک شاپنگ کمپلیکس سے اچانک آگ نمودار ہوئی جس نے آنا فاناً متعدد دکانوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا

اننت ناگ میں آتشزدگی
تاہم فائر اینڈ ایمرجنسی اور مقامی لوگوں کی مشقت کے بعد آگ پر قابو پا لیا گیا اور آگ کو مزید پھیلنے سے روکا گیا کمپلیکس میں موجود 10 کے قریب دکانیں آگ کی زد میں آگئیں جس کی وجہ سے کروڑوں کا سامان راکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہو گیا.. جبکہ دو رہائشی مکانات کو بھی جزوی طور نقصان پہنچا ہے

یہ بھی پڑھیں: والدہ کی رہائی کے لئے سپریم کورٹ میں نئی درخواست دائر


ضلع انتظامیہ کی جانب سے موقعہ واردات پر ایک ٹیم روانہ کیا گیا جس کی قیادت تحصیلدار اننت ناگ بشارت احمد کر رہے ہیں.. انہوں نے کہا کہ آتشزدگی سے ہوئے نقصانات کا جائزہ لیا جا رہا ہے جس کی رپورٹ ضلع ترقیاتی کمشنر اننت ناگ کو پیش کی جائے گی

ABOUT THE AUTHOR

...view details