جموں و کشمیر بالخصوص جنوبی کشمیر میں مبینہ عسکریت پسندوں کی جانب سے سیاسی کارکنوں، پنچ و سرپنچوں پر حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔ جمعرات کی صبح مشتبہ عسکریت پسندوں نے بی جے پی سے وابستہ سجاد احمد نامی سرپنچ کو گولیاں مار کر ہلاک کیا۔
کوکرناگ : باہی مہلر میں سرپنچ کا استعفیٰ حلقہ انتخاب کوکرناگ کے باہی ہلر سے تعلق رکھنے والے آزاد سرپنچ ریاض احمد ڈار ولد عبدل سلام نے جمعہ کی شام سرپنچ کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔
سرپنچ۔کا کہنا ہے کہ "میں استعفی دے رہا ہوں اور مستقبل میں بھی مجھے کسی سیاسی جماعت سے کوئی تعلق نہیں ہے۔"
اس سے کئی روز قبل جنوبی کشمیر کے کئی اضلع سے مختلف سیاسی جماعتوں سے تعلق رکھنے والے پنچ اور سر پنچوں نے علیحدگی اختیار کرلی۔
واضح رہے کہ جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے ویسو قاضی گنڈ میں جمعرات کی صبح مشتبہ عسکریت پسندوں نے بی جے پی سرپنچ سجاد احمد کھانڈے ولد علی محمد پر اس وقت گولیاں چلائیں جب وہ اپنے مکان کے باہر کھڑے تھے۔ تب سے کشمیر میں سرپنچ تشوش اور خوف میں مبطلا ہے
ادھر انتظامیہ نے سیاسی کارکنوں، پنچایتی و بلدیاتی ممبران کو معقول سیکورٹی فراہم کرنے کے لئے اقدامات شروع کئے ہیں۔ بیشتر ورکرز کو فورسز کیمپوں میں منتقل کیا گیا ہے۔ ساتھ ہی کسی بھی حملے سے بچنے کیلئے احتیاطی اقدامات عملانے پر زور دیا گیا ہے۔
قابل ذکر ہے کہ مسلسل حملوں کے سبب سیاسی کارکنوں میں تشویش پھیل گئی ہے۔ بیشتر ورکرز روپوش ہو گئے ہیں۔