اردو

urdu

ETV Bharat / state

اننت ناگ: دھوکہ دہی کے معاملہ میں سرپنچ گرفتار - اہل خانہ سے ایک لاکھ دس ہزار روپے لے لیے

پولیس نے جن دو لوگوں کو شک کی بناد پر گرفتار کیا تھا ان کو پوچھ تاچھ کے بعد رہا کر دیا گیا۔

Sarpanch arrested
سرپنچ گرفتار

By

Published : May 26, 2021, 10:04 PM IST

ضلع اننت ناگ کے کوکرناگ علاقہ سے تعلق رکھنے والے دو افراد جن کا نام مخفی رکھا گیا ہے، کو پولیس نے مبینہ عسکری سرگرمیوں میں ملوث ہونے کے شک و شبہات کی بنیاد پر پوچھ تاچھ کے لیے پولیس تھانہ طلب کیا تھا۔

اسی اثنا میں مذکورہ افراد کے اہل خانہ نے اننت ناگ کے کاڈی پورہ علاقہ سے تعلق رکھنے والے نثار احمد خان سے اُن دونوں افراد کی رہاہی کے لیے رابطہ کیا۔

ادھر پوچھ تاچھ کے دوران دونوں افراد پر جرم ثابت نہ ہوا اور پولیس نے انہیں رہا کر دیا۔

تاہم بعد میں یہ معلوم ہوا کہ اہل خانہ نے نثار احمد خان کو رقم ادا کی ہے۔ مذکورہ شخص جو گوپال پورہ گاؤں کا سرپنچ ہے اس نے ان کی رہائی کا وعدہ کرتے ہوئے اہل خانہ سے ایک لاکھ دس ہزار روپے لے لیے تھے۔ نثار احمد خان اس معاملہ کے سلسلہ میں ایک پولیس افسر سے ملنے گئے تھے۔ تاہم انہیں پولیس افسر سے ملنے کی اجازت نہیں دی گئی۔ پولیس کی جانب سے فون پر نثار احمد کو یہ بتایا گیا کہ جرم ثابت نہ ہونے پر دونوں افراد کو گھر بھیجا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: بجبہاڑہ: مزدور معاشی بدحالی کا شکار


نثار خان کے خلاف اننت ناگ پولیس اسٹیشن میں ایک ایف آئی آر درج کر کے گرفتار کیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق اہل خانہ سے وصول شدہ رقم بھی بازیاب کی گئی ہے جو دنوں گھر والوں کو واپس دی جائے گی۔ معاملہ کی مزید تفتیش جاری ہے۔

اننت ناگ پولیس نے عوام کو ایسے افراد کے جھانسہ میں نہ آنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی معاملہ یا مسئلہ کو لے کر براہ راست سینئر پولیس افسر سے رابطہ کریں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details