اردو

urdu

Labour Day 2023 مزدوروں کے حقوق کیلئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والوں کو سلام، عبدالرؤف پُنو

سی آئی ٹی یُو کے ممبر عبدالرؤف پُنو نے مزدور تحریک کے دوران اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے مزدورں کو خراج عقیدت پیش کیا۔ خیال رہے کہ یکم مئی کو عالمی یوم مزدور کے طور پر منایا جاتا ہے۔

By

Published : May 1, 2023, 10:48 PM IST

Published : May 1, 2023, 10:48 PM IST

Etv Bharat
Etv Bharat

مزدوروں کے حقوق کیلئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے مزدورں کو سلام ، عبدالرؤف پُنو

اننت ناگ:پورے عالم میں یکم مئی کو یوم مزدور کے طور پر منایا جاتا ہے۔ اس دن کے منانے کا مقصد مزدور طبقے کو سماج کے دوسرے طبقات کے جیسے مساوی حقوق کی عکاسی کرنا، انہیں عزت وقار اور حوصلہ دینا ہے۔اس روز پوری دنیا میں مزدوروں کے حقوق کی بازیابی ان کی باز آبادکاری کے بارے میں لوگوں کو اجاگر کرنا ہے ،تاکہ سماج میں مزدور طبقہ کو الگ تھلگ نہ سمجھا جائے اور انہیں عزت کی نظر سے دیکھا جائے۔
ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے،سینٹر آف انڈین ٹریڈ یونین (سی آئی ٹی یُو) کے ممبر عبدالرؤف پُنو نے اس دن کے موقعہ پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ایک صور میں صنعت کاروں کی جانب سے مزدوروں پر ظلم و ستم ڈھائے جا رہے تھے۔اس دور میں مزدوروں کو 15 گھنٹے سے زیادہ وقت تک کام کرایا جاتا تھا،1880 کی دہائی میں مزدورں نے امریکہ میں ظلم و ستم اور حقوق کی بازیابی پر تحریک شروع کر دی جو کافی وقت تک چلی جس دوران لاکھوں مزدوروں نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔اس لئے وہ اس دن کے موقعہ پر ان شہید مزدوروں کو سلام پیش کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اس کامیاب تحریک کے بعد مزدورں کے لئے 8 گھنٹے کام اور ہفتہ میں ایک دن چھٹی مقرر ہوئی۔ عبدالرؤف پُنو نے کہا مزدورں نے اپنے حقوق کی بازیابی اور انصاف کے حصول کے لئے اس وقت اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا، جس کی بدولت آج ایک مزدور اور سرکاری محکموں میں کام کرنے والا ڈیلی ویجر عزت اور وقار سے کام کر رہا ہے۔

مزید پڑھیں:Labour Day 2023 مزدوروں کے حقوق کی پامالی، منیمم ویجز ایکٹ جموں و کشمیر میں لاگو نہیں
انہوں سے سرکار سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ مہنگائی کے اس دور میں ایک چھوٹے عارضی ملازم اور مزدور کا گزارا کرنا مشکل ہو رہا ہے اس لئے انہیں معقول اجرت فراہم کی جائے اور کم سے کم اجرت ایکٹ کو لاگو کیا جائے تاکہ وہ آسانی سے زندگی گزر بسر کر سکیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details