اننت ناگ:ساہتیہ اکادمی نئی دلی کے زیر اہتمام ضلع اننت ناگ کے بجبہاڑہ علاقے میں نعتیہ مشاعرہ کا اہتمام عمل میں لایا گیا۔ نعتیہ مشاعرہ میں جنوبی کشمیر کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے معروف شعراء و ادباء نے شرکت کی۔ تقریب کے دوران شعراء نے اپنے مخصوص اور دلکش انداز میں نعتیہ کلام پیش کرکے داد تحسین وصول کی۔ Sahitya Academy Organised Natia Mushaira in Bijbehara
مشاعرہ کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا۔ بعد ازاں نعتیہ مشاعرے کے سرپرست غلام نبی آتش نے نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے محفل میں سماں باندھا۔ اس موقع پر غلام نبی آتش نے کہا کہ رمضان المبارک کے متبرک ایام میں نعتیہ مشاعروں کا انعقاد یہاں کی قدیم روایت رہی ہے۔ ان کے مطابق ’’یہی ہماری اصل ثقافت و ورثہ ہے جسے ہمیں فروغ دینے کی ضرورت ہے۔‘‘ انہوں نے محفل مشاعرہ کے انعقاد پر ساہتیہ اکاڈمی کا بھی شکریہ ادا کیا۔ Sahitya Academy Organised Natia Mushaira in Bijbehara