اردو

urdu

ETV Bharat / state

TAAK new President Elected رؤف احمد ترمبو ٹراول ایجنٹس ایسوسی ایشن آف کشمیر کے نئے صدر منتخب - جنرل سیکریٹری ٹاک منتخب

ٹراول ایجنٹس ایسوسی ایشن آف کشمیر کے نئے صدر رؤف ترمبو نے کہا کہ ان کی یہی کوشش رہے گی کہ وہ ایسوسی ایشن کی ترقی اور بقاء کے لئے کام کریں گے،جس کا بلواسطہ اور بلا واسطہ یہاں کی سیاحتی صنعت کو فروغ دینے کے ضمن میں ہوگا۔

Etv Bharatrouf-tramboo-elected-travel-agents-association-kashmir-president
رؤف احمد ترمبو ٹراول ایجنٹس ایسوسی ایشن آف کشمیر کے نئے صدر منتخب

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 23, 2023, 5:01 PM IST

رؤف احمد ترمبو ٹراول ایجنٹس ایسوسی ایشن آف کشمیر کے نئے صدر منتخب

اننت ناگ:جنوبی ضلع اننت ناگ کے مشہور سیاحتی مقام پہلگام کے بائیسرن ہوٹل میں منعقد پندرھویں سالانہ جنرل میٹنگ کے دوران ٹراول ایجنٹس ایسوسی ایشن آف کشمیر(ٹاک) کے انتخابات منعقد کیے گئے۔ اس دوران ایڈوینچر ٹورازم سے وابستہ رؤف احمد ترمبو کو صدر جبکہ سجاد کرالیاری کو جنرل سیکریٹری منتخب کیا گیا۔


میڈیا سے بات کرتے ہوئے رؤف احمد ترمبو اور سجاد کرالیاری نے کہا کہ کووڈ 19 اور ناسازگار حالات کی وجہ سے سیاحتی صنعت کو کافی نقصان ہوا ہے،تاہم ٹور اینڈ ٹراولز نے مشکل حالات میں بھی سیاحت کے تئیں اپنی جدوجہد جاری رکھی۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ دو برسوں کے دوران وادی میں سیاحتی سرگرمیوں میں کافی اضافہ ہوا ہے، جس میں سرکار کے ساتھ ساتھ ٹراول ایجنٹس کا ایک اہم کردار رہا۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ مستقبل میں بھی وادی کشمیر میں مقامی ملکی و غیر ملکی سیاحوں کی آمد جاری رہے گی ،جس سے نہ صرف سیاحتی صنعت کو تقویت ملے گی بلکہ لوگوں اور خاص کر بے روزگار نوجوانوں کے لئے روزگار کے وسائل میں بھی اضافہ ہوگا۔

ترمبو نے کہا کہ نئے منصب پر فائز ہونے کے بعد ان پر نئی ذمہ داریاں عائد ہوئی ہیں ،ان کی یہی کوشش رہے گی کہ وہ ایسوسی ایشن کی ترقی اور بقاء کے لئے کام کریں گے،جس کا بلواسطہ اور بلا واسطہ یہاں کی سیاحتی صنعت کو فروغ دینے کے ضمن میں ہوگا۔

مزید پڑھیں:Aharbal Waterfall اہربل سیاحتی مقام سیاحوں کی دلچسپی کا مرکز

انہوں نے کہا کہ ایسوسی ایشن وادی کشمیر میں ایڈوینچر اور آف بیٹ ٹورازم کو فروغ دینے کے لئے کوششیں کرے گا۔ وہیں سجاد کرالیاری نے کہا کہ نئے سیاحتی مقامات کو فروغ دینے کے لئے ٹراول ایجنٹس ایسوسی ایشن آف کشمیر کی ترجیحات میں شامل ہوگا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details