جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے حلقہ انتخاب بجبہاڑہ کے پاناڈ نامی علاقے کی سڑک خستہ حالی کی شکار ہے، جس کی وجہ سے مقامی لوگوں کو سخت پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ کِھڑم سے پاناڈ جانے والی یہ پانچ کلو میٹر لمبی مزکورہ سڑک کو پانچ سال پہلے، پردھان منتری گرام سڑک یوجنا اسکیم کے تحت میگڈامائز کیا گیا تھا، لیکن کچھ عرصہ گزرنے کے بعد ہی سڑک کی حالت پھر سے خستہ ہو گئی'۔
انہوں نے مزید کہا کہ 'سڑک پر جگہ جگہ شگاف بنے ہوئے ہیں جس کی وجہ سے بارش کے دوران مقامی لوگوں کے عبور مرور میں کافی مشکلات در پیش ہوتی ہے، خاص کر حاملہ خواتین کو کافی دشواری اور پریشانی ہوتی ہے'۔ گہرے شگاف ہونے کی وجہ سے اندھیرے میں گاڑیوں کو اس روڈ پر نکلنا خطرناک ہوتا ہے۔ چلنے سے گریز کرتی ہے۔ تو ایسے میں مزکورہ علاقے کے لوگ حاملہ خواتین کو چارپائی کے زریعہ کھڑم کے پی ایچ سی اسپتال پہنچاتے ہیں، اور کئی بیمار اسپتال تک پہنچنے سے پہلے ہی فوت ہو جاتے ہیں۔