اننت ناگ میں آئے روز دکانوں اور مکانوں میں چوری کی وارادتیں سامنے آرہی ہیں۔ حال ہی میں چوروں نے ریشی بازار میں بسم اللہ سویٹس کی دو دکانوں کے شٹر توڑ کر اندر سے نقدی و باقی سامان چرا لیے۔ جس کے بعد علاقے میں تشویش کا ماحول ہے۔
وہیں، دکان کے مالک رضوان کا کہنا ہے کہ دکانوں کے پاس پولیس اسٹیشن اور ہسپتال موجود ہیں۔ اتنی سکیورٹی ہونے کے باوجود چوری کی وارداتیں پیش آ رہی ہیں۔ انہوں نے انتظامیہ سے اپیل کے کہ چوروں کا جلد سراغ لگایا جائے۔