اردو

urdu

ETV Bharat / state

ڈی سی اننت ناگ نے غیر ریاستی مزدوروں کے انتظامات کا جائزہ لیا - کشمیر میں درماندہ غیر ریاستی

ڈی سی اننت ناگ کلدیپ کرشن سدھا نے آج لورمنڈا میں غیر ریاستی باشندوں کو اپنے آبائی گھروں کی جانب روانہ کرنے کے عمل کا جائزہ لیا۔

مزدوروں کے انتظامات کا جائزہ لیا
مزدوروں کے انتظامات کا جائزہ لیا

By

Published : Jun 12, 2020, 10:08 PM IST

ان کے ہمراہ اے ڈی سی اننت ناگ شیخ غلام حسن و دیگر افسران بھی تھے۔ اس موقع پر ڈی سی سرینگر کی جانب سے روانہ کیے گئے 418 غیر ریاستی باشندوں کی اسکریننگ عمل میں لائی گئی اور بعد میں انہیں کٹرہ ریلوے اسٹیشن کی جانب جانے کی اجازت دی گئی۔

مزدوروں کے انتظامات کا جائزہ لیا

اس موقع پر ڈی سی اننت ناگ نے کہا کہ 'کشمیر میں درماندہ غیر ریاستی باشندوں کو اپنے آبائی علاقوں کی جانب روانہ کرنے کے لئے ضلع اننت ناگ کا انتظامیہ ہر ممکنہ تعاون فراہم کرے گا۔'

ABOUT THE AUTHOR

...view details