اردو

urdu

ETV Bharat / state

مرگن اور سنتھن ٹاپ رابطہ سڑکوں کی بحالی کے انتظامات کا جائزہ

ضلع ترقیاتی کمشنر اننت ناگ انشول گرگ نے مرگن اور سنتھن ٹاپ سڑکوں کی بحالی کی پیشرفت کو لے کر متعلقہ افسران کے ساتھ ایک میٹنگ منعقد کی ۔

مرگن اور سنتھھن ٹاپ رابطہ سڑکوں کی بحالی کے انتظامات کا جائزہ
مرگن اور سنتھھن ٹاپ رابطہ سڑکوں کی بحالی کے انتظامات کا جائزہ

By

Published : Feb 23, 2021, 9:20 PM IST

میٹنگ میں بتایا گیا کہ گاورن سے مرگن ٹاپ تک 24 کلو میٹر سڑک کی لمبائی میں سے 08 کلو میٹر سے برف کو صاف کرلیا گیا ہے۔ ڈی سی نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ وہ اپنے افراد اور مشینری کو متحرک کریں تاکہ مرگن ٹاپ کی طرف جانے والی سڑک کے باقی حصہ سے برف صاف کیا جائے ۔

مرگن اور سنتھھن ٹاپ رابطہ سڑکوں کی بحالی کے انتظامات کا جائزہ
یہ بھی بتایا گیا کہ 24 کلومیٹر رابطہ سڑک میں سے، 14 کلومیٹر پر پہلے ہی تارکول بچھایا گیا تھا اور باقی دیگر 10 کلومیٹر پر بھی رواں برس میگڈم بچھایا جائے گا۔سنتھن ٹاپ کی طرف جانے والی سڑک کے بارے میں متعلقہ افسران نے بتایا کہ اگلے دو روز میں سڑک کے آخری دو کلومیٹر سے بھی برف ہٹائی جائے گی...اور انتظامیہ کے فیصلہ کے بعد رابطہ سڑک کو مارچ کے اوائل میں چھوٹی گاڑیوں کی آمدورفت کے لئے کھولا جائے گا

ABOUT THE AUTHOR

...view details