اردو

urdu

ETV Bharat / state

اننت ناگ: ماحولیات کے تحفظ کو یقینی بنانے کے سلسلہ میں جائزہ میٹنگ - آبی وسائل کو آلودگی سے پاک

ضلع اننت ناگ میں ماحولیات کے تحفظ کو یقینی بنانے کے سلسلے میں ایک جائزہ میٹنگ منعقد کی گئی جس میں بایو ڈگریڈیبل اور نان بایو ڈگریڈیبل کوڑا کرکٹ کو ٹھکانے لگانے اور آبی وسائل کو پاک کرنے کے علاوہ ماحولیات سے متعلق دیگر امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

اننت ناگ: ماحولیات کے تحفظ کو یقینی بنانے کے سلسلہ میں جائزہ میٹنگ
اننت ناگ: ماحولیات کے تحفظ کو یقینی بنانے کے سلسلہ میں جائزہ میٹنگ

By

Published : Jul 28, 2021, 8:10 PM IST

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر اننت ناگ اور ضلع ماحولیاتی کمیٹی کے ممبر سکریٹری کی زیر صدارت متعلقہ محکموں کے افسران کے ساتھ ایک جائزہ میٹنگ کا انعقاد کیا گیا۔

اننت ناگ: ماحولیات کے تحفظ کو یقینی بنانے کے سلسلہ میں جائزہ میٹنگ منعقد

جائزہ میٹنگ کے دوران بایو ڈگریڈیبل اور نان بایو ڈگریڈیبل کوڑا کرکٹ کو ٹھکانے لگانے کے طور طریقہ کے بارے میں آگاہی دی گئی، وہیں کوڑا کرکٹ جمع کرنے کے لئے ہر گھر کو کوڑے دان فراہم کرنے، ماحولیاتی آلودگی، آبی وسائل کو آلودگی سے پاک کرنے کے علاوہ ماحولیات سے متعلق دیگر امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

میٹنگ کے دوران آبی ذخائر کے تحفظ کے لئے ویسٹ مینجمنٹ (Waste Management) اور حفظانِ صحت میں یوتھ کلبوں کے کردار پر بھی گفت و شنید کی گئی۔

مزید پڑھیں: ٹریبونل نے آبی ذخیرے پیر باغ میں غیر قانونی تعمیرات ہٹانے کا حکم

اے ڈی سی نے ایکشن ٹیکن رپورٹ کا بھی جائزہ لیا اور متعلقہ افسران سے کام کاج کی پیش رفت کے بارے میں جانکاری حاصل کی۔

اس موقع پر ایس ڈی ایم بجبہاڑہ، تحصیلدار اننت ناگ، جیولاجی اینڈ مائننگ، میونسپل کمیٹی، جنگلات و پولیشن کنٹرول بورڈ کے افسران بھی موجود رہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details