اننت ناگ:جموں و کشمیر میں بے روزگاری ایک سنگین مسئلہ بنا ہوا ہے۔سرکاری نوکری نہ ملنے کی وجہ سے پڑھے لکھے نوجوان احساس کمتری کا شکار ہوتے ہیں، بیشتر نوجوان سماجی برائیوں اور منشیات کی لت میں مبتلا ہو رہے ہیں، لیکن کچھ پڑھے لکھے نوجوان خود کے لیے ہی نہیں بلکہ دوسروں کے لیے روزگار کے مواقع فرام کرتے ہیں۔Unemployment In Kashmir
ایسی ہی ایک انوکھی پہل ضلع اننت ناگ کے کھنہ بل علاقہ سے تعلق رکھنے والے روہیل رشید نامی نوجوان نے کی۔ روہیل رشید نے مینی بس کو ریستوران میں تبدیل کرکے ایک مثال قائم کی۔28 سالہ روہیل نے دو برس قبل ایم سی اے کی ڈگری مکمل کی۔روہیل کا کہنا ہے کہ وہ دو برس تک نوکری کی تلاش میں بھٹکتے رہے، تاہم مزید وقت ضائع کیے بغیر انہوں نے اپنا کاروبار شروع کیا۔Restaurant on Wheels In Pahalgam
اس انوکھے خیال نے روہیل کی طرز زندگی کو ہی بدل دیا اور آج روہیل دوسروں کو بھی روزگار فراہم کر رہے ہیں۔ روہیل نے اپنے موبائل ریستوران کا نام دی ٹیسٹ ٹرک رکھا ہے، جو ان دنوں معروف سیاحتی مقام پہلگام کے حسین مقامات پر سیلانیو میں کافی مقبول ہے۔اس انوکھے کاروبار سے روہیل نہ صرف خود کےلیے آمدنی کما رہے ہیں بلکہ کئی نوجوانوں کو بھی روزگار فراہم کر رہے ہیں۔