کشمیر کے جنوبی ضلع اننت ناگ کے حلقہ انتخاب کوکرناگ کے لارنو کے لوگوں نے حد بندی کمیشن کے دوسرے مسودے کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے آج لارنو میں خاموش احتجاج درج کیا۔ Protest Against Delimitation Commission Report in Larnoo
مظاہرین کا کہنا ہے کہ حد بندی کمیشن نے کس کے کہنے پر حلقہ انتخاب کوکرناگ کو ایس ٹی حلقہ میں منتقل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ کوکرناگ کے اسمبلی حلقے میں ایس ٹی کی تعداد محض 27 فیصد ہے، اس لیے کمیشن نے لارنو کو حلقہ انتخاب شانگس کے کئی علاقوں کے ساتھ ملادیا ہے تاکہ ان علاقوں کے لارنو سے ملنے کے بعد یہاں ایس ٹی کی کل تعداد 33 فیصد ہوجائے گی۔
مظاہرین کا کہنا ہے کہ شانگس اور لارنو کے درمیان کا فاصلہ بہت ہی زیادہ ہے اور جس طرح سے کمیشن نے اپنی ڈرافٹ رپورٹ پیش کی ہے۔ ہمیں قطعی منظور نہیں ہے۔ ہمارا مطالبہ ہے کہ لارنو کو کوکرناگ حلقہ انتخاب میں رہنے دیا جائے۔