ETV Bharat Urdu

اردو

urdu

ETV Bharat / state

اننت ناگ: ذلنگام کے لوگ طبی سہولیات سے محروم - علاقے میں طبی سہولیت

ذلنگام کے لوگوں نے شکایت کی ہے کہ علاقے میں طبی سہولیات میسر نہ ہونے کے باعث کثیر آبادی کو کئی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ خراب موسم کی وجہ سے ان کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوجاتا ہے۔

ذلنگام کے لوگ طبی سہولیات سے محروم
ذلنگام کے لوگ طبی سہولیات سے محروم
author img

By

Published : Sep 25, 2021, 7:03 PM IST

جنوبی ضلع اننت ناگ کے حلقہ انتخاب کوکرناگ کے ہرگام ذلنگام کے لوگوں نے شکایت کی ہے کہ علاقے میں طبی سہولیت میسر نہ ہونے کے باعث کثیر آبادی کو کئی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ جب مذکورہ علاقے میں کوئی بیمار پڑجاتا ہے یا کسی حاملہ خاتون کو ہسپتال لے جانا پڑتا ہے تو انہیں کئی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

ذلنگام کے لوگ طبی سہولیات سے محروم

لوگوں کے مطابق انہیں مریض کو کوکرناگ کے سب ڈسٹرکٹ ہسپتال لے جانا پڑتا ہے۔ انہیں بیمار کو ہسپتال لے جانے میں کئی دقتوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ خراب موسم کی وجہ سے ان کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوجاتا ہے۔

مقامی لوگوں نے کئی بار انتظامیہ سے گزارش کی کہ ان کے اس دیرینہ مطالبے پر غور کیا جائے، تاکہ لوگوں کو کچھ حد تک راحت ملے۔ تاہم حکام نے آج تک لوگوں کی مشکلات کو نظر انداز کیا۔

یہ بھی پڑھیں: سرینگر: 'ایئر شو' کی تیاریاں مکمل

علاقے کے لوگوں نے انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ علاقے میں فرسٹ ایڈ سینٹر کا قیام عمل میں لایا جائے تاکہ لوگوں کی مشکلات کا ازالہ ممکن ہوسکے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details