جموں و کشمیر کے جنوبی ضلع اننت ناگ کے آئنو برا (پہلگام) کے باشندوں نے آج محکمہ رورل ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ کے خلاف احتجاج کیا اور کہا کہ حکام ان کے مسائل کا ازالہ کرنے کے لئے کوئی اقدام نہیں کر رہے ہیں۔
انہوں نے الزام عائد کیا کہ علاقے کے لئے جو بھی تعمیراتی کام منظور ہوتا ہے اس کو مقامی پنچ اور سرپنچ من مانی کر کے اپنے ہاتھ میں لیتے ہیں جبکہ علاقے میں متعدد پڑھے لکھے افراد بے روزگاری کے شکار ہیں اور انہیں روزگار سے بھی محروم کیا جاتا ہے۔