اردو

urdu

ETV Bharat / state

House Gutted in Anantnag آتشزدگی واقعہ میں رہائشی مکان، گؤ خانہ خاکستر - اننت ناگ آتشزدگی رہائشی مکان، گؤ خانہ خاکستر

ضلع اننت ناگ کے ہٹی گام، سریگفوارہ میں آتشزدگی کی واردات میں رہائشی مکان اور گؤ خانہ خاکستر ہو گئے تاہم آگ کی اس واردات میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ Residential House Cowshed Gutted South kashmir’s Anantnag District

آتشزدگی میں رہائشی مکان، گؤ خانہ خاکستر
آتشزدگی میں رہائشی مکان، گؤ خانہ خاکستر

By

Published : Feb 15, 2023, 4:38 PM IST

آتشزدگی میں رہائشی مکان، گؤ خانہ خاکستر

اننت ناگ:جنوبی کشمیر میں ضلع اننت ناگ کے ہٹی گام، سریگفوارہ علاقے میں بدھ کی صبح آتشزدگی کے واقعہ پیش آیا جس میں ایک رہائشی مکان اور ایک گؤخانہ خاکستر ہوگیا۔ آتشزدگی کے دوران گرچہ کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے تاہم آگ کے سبب رہائشی مکان، گؤ خانہ خاکستر ہو گئے جبکہ ان عمارتوں میں موجود لاکھوں روپے مالیت کے سامان کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے۔

عین شاہدین کے مطابق علاقے میں آتشزدگی کی خبر پھیلتے ہی مقامی لوگوں نے آگ بجھانے کے لئے ہنگامی بنیادوں پر اپنی کوششیں شروع کیں، تاہم انہوں نے فائر اینڈ ایمرجنسی عملہ کو بھی اطلاع دی۔ جب تک مقامی باشندے آگ پر قابو پا لیتے، رہائشی مکان اور گؤ خانہ راکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہو گئے۔ آگ کی اس واردات میں کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔

مقامی باشندوں نے اس فائر اینڈ ایمرجنسی سروسز پر اطلاع کے باوجود دیر سے پہنچنے کا الزام عائد کیا۔ مقامی باشندوں کا دعویٰ ہے کہ انہوں نے وقت پر فائر اینڈ ایمرجنسی عملہ کو اطلاع دی جس کے باوجود محکمہ وقت پر نہ پہنچ سکا اور آگ کی وجہ سے لاکھوں روپے مالیت کا سامان راکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہو گیا۔ مقامی باشندوں کا کہنا ہے کہ آگ اس قدر بھیانک تھی کہ آناً فاناً لکڑی سے تعمیر رہائشی مکان اور گؤ خانہ راکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہو گئے۔

مزید پڑھیں:Residential Houses Cow Shed Gutted پلوامہ کے راجپورہ میں آتشزدگی، تین مکان اور گؤ خانہ خاکستر

آگ لگنے کی وجوہات کا سراغ لگانے کے لیے اننت ناگ پولیس نے مقدمہ درج کرکے مزید کارروائی شروع کر دی ہے۔ ادھر، مقامی باشندوں نے ضلع و تحصیل انتظامیہ سمیت صاحب ثروت افراد سے متاثرین کی باز آبادکاری اور فوری امداد کی اپیل کی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details