کوکرناگ:جنوبی ضلع اننت ناگ کے حلقہ انتخاب کوکرناگ کے مضافاتی علاقے جن میں وگے محلہ، بگت محلہ قابل ذکر ہے کے خواتین نے محکمہ جل شکتی کے خلاف احتجاج کیا۔
احتجاجیوں کا کہنا ہے کہ محکمہ جل شکتی نے مذکورہ علاقے کے لیے کئی برس قبل پینے کے صاف پانی کی ایک اسکیم وجود میں لائی تھی، تاہم کئی برس گزر جانے کے بعد مذکورہ اسکیم بے سود ثابت ہوئی، جس کے باعث مقامی لوگوں کو پینے کے پانی کی عدم دستابی کے سلسلے میں کئی دقتوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
احتجاج میں شامل خواتین کے مطابق انہوں نے گزشتہ کئی روز سے اس کے خلاف احتجاج کیا اور انتظامیہ نے انہیں کئی بار یقین دہانیاں کرائی تھی۔ کہ ان کے علاقے، تاہم انتظامیہ نے ابھی تک ان کے اس دیرینہ مطالبے کو سن کر نظر انداز کیا۔