اردو

urdu

ETV Bharat / state

Non Availability Of Bridge: درگملہ اورفریمو کے لوگ گزشتہ کئی دہائیوں سے پل کے منتظر - درگملہ اور فریمو کے لوگوں کی پل بنانے کی مانگ

درگملہ اور فریمو دونوں علاقوں میں ایک ہی اسکول موجود ہے، جہاں دونوں علاقوں کے بچے زیرِ تعلیم ہیں، مقامی لوگوں نے کہا کہ تقریباً 50 سے زائد درگملہ کے بچے فریمو کے مڈل اسکول میں تعلیم حاصل کرنے کی غرض سے فریمو کا رخ کرتے ہیں، جنہیں روز لکڑی کے بوسیدہ پُل کو پار کرنا ہوتا ہے، انہوں نے کہا کہ جب مذکورہ علاقے میں بارش شروع ہو جاتی ہے تو ماور نالہ سے گزرنا دوبھر ہوجاتاہے جس کے باعث طلبہ تعلیم حاصل کرنے سے قاصر ہیں۔Non Availability Of Bridge

درگملہ اورفریمو کے لوگ گزشتہ کئی دہائیوں سے پل کے منتظر
درگملہ اورفریمو کے لوگ گزشتہ کئی دہائیوں سے پل کے منتظر

By

Published : Mar 16, 2022, 5:12 PM IST

جنوبی ضلع اننت ناگ کے حلقہ انتخاب کوکرناگ کے درگملہ اور فریمو کے رہائش پذیر لوگ گزشتہ کئی دہائیوں سے نالہ ماور پر پل کی عدم دستیابی کے باعث شدید مشکلات سے دوچار ہیں، تاحال مقامی لوگوں نے کئی بار مذکورہ نالے کے اوپر لکڑی کا پُل تعمیر کیا، جس سے ہر سال مذکورہ نالہ اپنے بہاو کے ساتھ لے ڈوبتا، نتیجتاً فریمو اور درگملہ کے ہزاروں افراد کو مختلف مشکلات سے دوچار ہونا پڑ رہا ہے۔Non Availability Of Bridge

مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ ان کی زراعت نالے کے دوسرے کنارے پر ہے، جس کی سینچائی کرنے اور زراعت میں کام آنے والی دوسری کئی چیزوں کو ایک کنارے سے دسورے کنارے لےجانا پڑتا ہے ۔اس نالے پر پل نا ہونے کے سبب انہیں اپنی جان پر کھیل کر اسی بوسیدہ لکڑی کے پل سے گزرنا پڑتا ہے، جس کی وجہ سے علاقے میں کئی حادثات بھی رونما ہوئے ہیں۔

درگملہ اورفریمو کے لوگ گزشتہ کئی دہائیوں سے پل کے منتظر
لوگوں کے مطابق دونوں علاقوں میں ایک ہی اسکول موجود ہے، جہاں دونوں علاقوں کے بچے زیرِ تعلیم ہیں، انہوں نے کہا کہ تقریباً 50 سے زائد درگملہ کے بچے فریمو کے مڈل اسکول میں تعلیم حاصل کرنے کی غرض سے فریمو کا رخ کرتے ہیں، جنہیں روز اسی لکڑی کے پُل کو پار کرنا ہوتا ہے، انہوں نے کہا کہ جب مذکورہ علاقے میں بارش شروع ہو جاتی ہے تو ماور نالہ سے گزرنا دوبھر ہوجاتاہے جس کے باعث طلبہ تعلیم حاصل کرنے سے قاصر ہیں۔ لکڑی کے عارضی پُل سے کئی مال مویشی بھی حادثات کا شکار ہوتے رہتے ہیں۔

فریمو کے لوگوں کا کہنا ہے کہ جب علاقے میں کوئی بھی شخص بیمار ہوجاتا ہے تو رات کے اندھیرے میں مذکورہ پُل کو پار کرنا ان کے ایک مسئلہ بن جاتا ہے۔

لوگوں کا کہنا ہے کہ جب انہیں اپنے گھر کے لئے راشن لانا ہوتا ہے تو اسے بھی گھر لے جانے میں انہیں کئی دقتوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

انتظامیہ کی جانب سے کئی بار ان علاقوں میں بیک ٹو ولیج پروگراموں کا انعقاد کیا گیا، جن میں لوگوں نے اس دیرینہ مطالبہ کی جانب انتظامیہ کی توجہ مبذول کروائی، جبکہ مذکورہ علاقوں کے رہائشیوں کو کئی مرتبہ یقین دہانی کرائی گئی کہ بہت جلد لوگوں کے خواب کو تعبیر کر کے حقیقت میں تبدیل کیا جائے گا، تاہم لوگوں کا خواب ابھی تک تعبیر نہیں ہو سکا نتیجتاً لوگ گوناگوں مشکلات سے دوچار ہورہے ہیں۔

ای ٹی وی بھارت نے یہ معاملہ محکمہ تعمیرات عامہ کے اسسٹنٹ ایگزیکٹو انجینئر وائلو پرنس احمد کی نوٹس میں لایا تو انہوں نے کہا کہ میں نے حال ہی میں وائلو کے اے ای ای کا عہدہ سنبھالا ہے، جہاں تک محکمہ تعمیرات عامہ کا تعلق ہے ہمارا محکمہ لوگوں کی فلاح و بہبود کے لئے ہمیشہ پیش پیش رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کچھ عرصہ قبل ہی مذکورہ علاقے سے ان کے پاس ایک وفد دفتر حاضا میں آیا تھا،لوگ چاہتے ہیں کہ وہاں ایک پُل کی تعمیری کو یقینی بنائیں، اے ای ای کا کہنا ہے کہ مذکورہ علاقے میں گزشتہ دنوں کافی زیادہ برف باری تھی جس کے نتیجے میں وہاں پر کوئی بھی کام کرنا ان کے لئے ممکن نہیں تھا، برینس کا کہنا ہے کہ وہ مذکورہ علاقے میں محکمہ کے جے ای کو بھیجیں گے جو علاقے کا سروے کرے گا، اور سروے رپورٹ کے بعد ہی ہم ڈی پی آر بنا کر محکمہ کو ارسال کریں گے۔

انہوں نے نمائندے کو یقین دلایا کہ جیسے ہی محکمہ کی جانب سے ان کے تیار کردہ مسودے کو منظوری مل جائے گی وہ جلد ہی مذکورہ علاقے میں پُل بنانے کا تعمیراتی کام شروع کروائیں گے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details