بی جے پی رہنما محمد یوسف صوفی نے ملک کے مختلف حصوں میں درماندہ کشمیری افراد کی واپسی کے لیے سرکاری سطح پر اٹھاۓ گئے اقدامات کی ستائش کی۔
محمد یوسف نے انٹر اسٹیٹ رابطہ بحالی کے تحت ملک کے مختلف حصوں میں درماندہ کشمیری لوگوں کی واپسی کے لیے سرکاری سطح پر اٹھاۓ گئے اقدامات کی ستائش کی ہے اور وزیر اعظم نریندر مودی و دیگر پارٹی رہنماؤں کا شکریہ ادا کیا ہے۔
'درماندہ افراد کو واپس لانا قابل تعریف'
صوفی یوسف نے لوگوں سے مناسب چینل کے تحت واپس لوٹنے کی تلقین کی تاکہ کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے نافذ لاک ڈاون کی ہدایات پر عمل ہو سکے۔
'درماندہ افراد کو واپس لانا قابل تعریف'
اننت ناگ میں میڈیا کے ساتھ بات کرتے ہوئے صوفی یوسف نے کہا کہ یہ ایک خوش آئند قدم ہے کیونکہ گھروں سے دور درماندہ لوگوں کو مختلف مسائل و مشکلات کا سامنا تھا۔ تاہم انہوں نے لوگوں سے مناسب چینل کے تحت واپس لوٹنے کی تلقین کی تاکہ لاک ڈاؤن اور کورونا سے نمٹنے کے لیے لاگو کۓ گئے قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی نہ ہو۔