اننت ناگ:محکمہ موسمیات نے 11 اور 12 جنوری کو وادی میں برفباری کی پیش گوئی کے پیش نظر انتظامیہ متحرک ہوئی ہے۔ برفباری سے نمٹنے کے لئے انتظامیہ کی جانب سے مشینریز کو عملہ سمیت تیار رکھا گیا ہے ،تاکہ شہری علاقوں سمیت دیہی علاقوں کے لوگوں کو کسی طرح کے مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔Snow Prediction in kashmir
ای ٹی وی بھارت سے خصوصی گفتگو کے دوران مکینیکل انجینئرنگ محکمہ کے اسسٹنٹ ایگزیکٹو انجینئر اننت ناگ محمد یاسین ملک نے کہا کہ محکمہ کی جانب سے قبل ازوقت تیاریاں کی گئیں ہیں۔انہوں نے کہا کہ ضلع میں کئی کنٹرول رومز بھی قائم کیے گئے ہیں،وہیں پہاڑی علاقوں میں بھی کئی محکمہ جات کے اشتراک سے مشینریز سمیت ٹیمیں متحرک کی گئیں ہیں ،تاکہ عوام کو کسی بھی مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
اسسٹنٹ ایگزیکٹو انجینئر نے کہا کہ برف کو صاف کرنے کے لئے درجنوں مشینیں تیار رکھی گئیں ہیں جن میں کئی جدید اسنو کٹرز بھی شامل ہیں۔انہوں نے کہا کہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے محکمہ پوری طرح چوکس ہے۔پہاڑی علاقوں سمیت میدانی علاقوں کی شاہرائیں گاؤں دیہات کے خارجی اور داخلی راستوں سے برف کو صاف کرنے کے لئے مکمل تیاریاں کی گئیں ہیں
مزید پڑھیں:Weather Update Kashmir میدانی علاقوں میں بارش، بالائی علاقوں تازہ برفباری شروع