اردو

urdu

ETV Bharat / state

'میں کوچنگ کرنا چاہتا تھا، لیکن پیسے نہیں ہوتے تھے'

حوصلے بلند ہوں تو انسان کی کوئی بھی کمزوری کامیابی کی راہ میں رکاوٹ نہیں بن سکتی۔ ایسی ہی ایک مثال ضلع اننت ناگ کے دور دراز پہاڑی علاقہ عیش مقام ہردہ کچلو گجر بستی کے رہنے والے شبیر احمد کولی نے قائم کی ہے۔

شبیر احمد کولی، نوجوانوں کے لیے مشعل راہ

By

Published : Jun 11, 2019, 8:36 PM IST


ایک مفلس وغریب خاندان سے تعلق رکھنے والے شبیر احمد کولی نے 2019کے نیٹ (نیشنل ایلجبلٹی اینٹرنس ٹیسٹ )میں کامیابی حاصل کرکے تاریخ رقم کی ہے۔

شبیر احمد کولی، نوجوانوں کے لیے مشعل راہ

شبیر نے ایس ٹی زمرے میں 559 پوائنٹس حاصل کرکے پورے ملک میں 79 ویں رینک حاصل کی ہے۔

شبیر احمد اپنے اہل خانہ کے ساتھ ایک کچے مکان میں رہائش پذیر ہیں۔ ان کے والد پیشے سے مزدور ہیں۔

شبیر نے اپنی کڑی محنت اور لگن سے غربت کو شکست دے کر نہ صرف اپنا بلکہ اپنے خاندان اور پورے علاقہ کا نام روشن کیا۔

ایک پیشہ ور غریب مزدور کے خاندان میں پیدا ہوئے شبیر احمد نے علم کی شمع سے نہ صرف غربت کے اندھیرے کو دورکیا بلکہ کئی پیڑھیوں سے چلے آرہے اپنے خاندانی پیشہ مذدوری کو بھی ہمیشہ کے لیے خیر باد کیا۔

شبیر کا کہنا ہے کہ وہ اپنی کامیابی کا سہرا اپنے والدین کے سر باندھتے ہیں ۔ ان کا کہنا ہے کہ والدین کے بدولت ہی ان کا خواب شرمندہ تعبیر ہوا ہے۔

شبیر کا کہنا ہے کہ ان کے والدین نے محنت مزدوری کرکے انہیں پڑھایا ہے اور غربت ہونے کے باوجود ان کے والدین نے انہیں کسی چیز کی کمی محسوس نہیں ہونے دی۔ یہی وجہ ہے کہ وہ اس منزل تک پہنچنے میں آج کامیاب ہوئے ہیں۔

شبیر کے والدین کا کہنا ہے کہ ان کے فرزند کی اس کامیابی سے ان کا سر فخر سے اونچا ہواہے۔ ان کا کہنا ہے ان کا بیٹا بچپن سے ذہین تھا اور پڑھائی کی جانب دھیان دے رہا تھا۔ ان کا کہنا ہے کہ ان کے بیٹے نے مشکل حالات اور محرومیوں کے باوجود اپنی پڑھائی جاری رکھی۔ ان کا کہنا ہے کہ اکثر لوگ ایسے حالات میں ہار جاتے ہیں تاہم ان کے بیٹے نے آج جو کرکے دکھایا وہ اپنی مثال آپ ہے۔

شبیر دور حاضر کے نوجوانوں کے لئے ایک مشعل راہ ہیں ۔عام نوجوان خاص کر غریب خاندانوں سے تعلق رکھنے والے نوجوان شبیر احمد کی اس کامیابی سے سبق سیکھ سکتے ہیں۔

شبیرنوجوانوں تک یہی پیغام پہنچانا چاہتے ہیں کہ وہ کبھی بھی اپنی اور اپنے گھر کی کسی کمزوری کو اپنی کامیابی کی راہ میں رکاوٹ نہ بننے دیں۔ کامیابی کی بلندیوں تک پہنچنے کے لئے کڑی محنت اور حوصلہ کو اپنی سیڑھی بنائیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details