اردو

urdu

ETV Bharat / state

Ration Cards Distributed In Anantnag اننت ناگ میں،این ایف ایس کے تحت مستحق افراد میں نئے راشن کارڈ تقسیم - نیشنل فوڈ سکیورٹی ایکٹ

محکمہ خوراک کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر اننت ناگ مدثر احمد نے کہا کہ ضلع میں ابھی تک محکمہ نے 4 ہزار سے زائد ایسے راشن کارڈز کی نشاندہی کرکے منسوخ کیا، جو بی پی ایل کے زمرے میں رکھے گئے تھے۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ کی جانب سے مستحق گھرانوں کو بی پی ایل اور اے اے وائی کے راشن کارڈز تقسیم کیے جا رہے ہیں۔

ration cards distributed in anantnag
ration cards distributed in anantnag

By

Published : Jan 17, 2023, 7:50 PM IST

ration-cards-distributed-under-nfsa-in-anantnag

اننت ناگ:ضلع اننت ناگ کے کھنہ میں محکمہ خوراک کی جانب سے نیشنل فوڈ سکیورٹی ایکٹ کے تحت مستحق صارفین میں نئے راشن کارڈز تقسیم کیے گئے۔نئے راشن کارڈ ان صارفین مین تقسیم کیے گئے جو ابھی تک راشن کارڈ کی سہولت سے محروم تھے۔

اس موقعہ پر محکمہ خوراک کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر اننت ناگ مدثر احمد نے کہا کہ ضلع میں ابھی تک 4 ہزار سے زائد ایسے راشن کارڈز کی نشاندہی کرکے منسوخ کیا گیا جو قانونی طور بی پی ایل زمرے کے مستحق نہیں تھے۔انہوں نے کہا کہ ان کی جگہ مستحق گھرانوں کو بی پی ایل اور اے اے وائی کے راشن کارڈز تقسیم کیے جا رہے ہیں۔

مدثر احمد نے کہا کہ ،نیشنل فوڈ سکیورٹی ایکٹ کے تحت آنے والے افراد میں مرحلہ وار طریقہ سے راشن کارڈز تقسیم کیے جارہے ہیں۔اسسٹنٹ ڈائریکٹر نے کہا کہ صارفین کی ازسر نو (ری ویرفکیشن) جانچ کا سلسلہ جاری رہے گا اور تمام مستحق افراد کو این ایف ایس اے کے تحت مستفید کیا جائے گا۔

صارفین نے محکمہ کے اس قدم کی سراہنا کرتے ہوئے کہا کہ مستحق ہونے کے باوجود انہیں اپنے حقوق سے محروم رکھا گیا تھا، وہ گزشتہ کئی برسوں سے دفاتر کا دروازہ کھٹکھٹاتے تھے ،تاہم انہیں ہر بار نظر انداز کرکے منظور نظر افراد کو فائدہ پہنچایا جاتا تھا، لہذا سرکار نے ان کی دیرینہ مانگ کو پورا کرتے ہوئے ان کے ساتھ انصاف کیا۔

وہیں کئی صارفین نے محکمہ کی جانب سے انہیں بی پی ایل کیٹاگری میں رکھنے پر محکمہ سے نئے سرے سے ری ویرفکیشن کی اپیل کی تاکہ انہیں اے اے وائی کیٹاگری میں رکھا جائے اور وہ سرکاری اسکمیوں سے فائدہ حاصل کر سکے۔

مزید پڑھیں:Ration Supply Slashed in Kashmir راشن میں تخفیف کے بعد کشمیر میں گورنر انتظامیہ کے خلاف احتجاج

ABOUT THE AUTHOR

...view details