سرینگر:وادی کشمیر میں جمعرات کے روز نوراتری کا آخری دن یعنی رام نومی انتہائی جوش و خروش کے ساتھ منایا گیا۔ اس موقع پر پنڈت برادری کے لوگوں نے خصوصی پوجا پارٹ کیا گیا۔پوجا کے دوران دنیا بھر خاص کر ملک اور وادی کے امن اور ترقی کے لئے دعائیں مانگی گئی۔
اننت ناگ:
رام نومی کے موقع پر اننت ناگ کے مٹن علاقے میں واقع سوریہ مندر میں 25 برس کے بعد ایک بڑی تقریب کا اہتمام ہوا۔تقریب میں مقامی کشمیری پنڈتوں کے علاوہ وزیراعظم پیکیج کے تحت کام کرنے والے ملازمین کی ایک خاصی تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر جموں کشمیر میں قیام امن و خوشحالی کے لیے خاص پراتھنا کی گئی جبکہ ایک یگیہ کا بھی اہتمام کیا گیا۔اس موقع پر کشمیری پنڈتوں نے کہا کہ ایک لمبے عرصے کے بعد اسطرح کی تقریب میں جمع ہونا یقینی طور پر ان کےلیے باعث مسرت ہے جبکہ انہیں امید ہے کہ سرکار کشمیر کے اکثریتی طبقے کو اعتماد میں لے کر انکی بازآبادکاری اور وطن واپسی کی راہیں ہموار کرے ۔ ادھر مندر انتظامیہ نے بھی مقامی لوگوں کے تعاون کی سراہنا کرتے ہوئے کہا کہ یہاں کے مسلمانوں نے کبھی بھی کشمیری پنڈتوں کو اکیلا نہیں چھوڑا تھا۔ اس موقع پر کشمیری فنکاروں نے لیلا اور بھجن گا کر سب کو محضوض کر دیا۔
اچھہ بل: