اردو

urdu

ETV Bharat / state

Rain Lashes South Kashmir Areas اننت ناگ میں بھی بارشوں اور برفباری کا سلسلہ شروع - جنوبی کشمیر بارش

محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے عین مطابق وادی کشمیر کے میدانی علاقوں میں بدھ کی صبح سے ہی بارشوں کا سلسلہ جاری ہے جبکہ بالائی علاقوں میں ہلکی برفباری بھی درج کی گئی ہے۔ Rain, snow in Kashmir

Rain Lashes South Kashmir Areas
Rain Lashes South Kashmir Areas

By

Published : Jan 11, 2023, 4:32 PM IST

اننت ناگ میں بھی بارشوں، برفباری کا سلسلہ شروع

اننت ناگ:وادی کشمیر کے بالائی علاقوں میں برفباری اور میدانی علاقوں میں وقفے وقفے سے بارشوں کا سلسلہ جاری ہے اور اسی بیچ محکمہ موسمیات نے وادی میں 13 جنوری تک موسم خراب رہنے کی پیش گوئی کی ہے۔ جموں و کشمیر محکمہ موسمیات کے مطابق وادی کشمیر میں 11 جنوری سے 13 جنوری تک برف و باراں بھی متوقع ہے جبکہ 13 جنوری سے موسم ابر آلود رہے گا اور اس دوران بالائی علاقوں میں کہیں کہیں ہلکی برف باری کا امکان ہے۔

اننت ناگ کے میدانی علاقوں میں بارشوں اور پہاڑی علاقوں میں برفباری کا سلسلہ بدھ کی صبح سے ہی شروع ہوا جس کے سبب درجہ حرارت میں کافی کمی واقع ہوئی۔ محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے عین مطابق 11 جنوری سے بالائی علاقوں میں ہلکی برفباری جبکہ میدانی علاقوں میں بارشوں کا سلسلہ شروع ہوا۔ پیر پنچال کے پہاڑی علاقوں - جن میں سمتھن ٹاپ، مرگن ٹاپ شامل ہیں - کے علاوہ مشہور سیاحتی مقام پہلگام کے پہاڑی علاقوں میں گزشتہ شام سے ہی ہلکی برف باری جاری ہے۔ جبکہ میدانی علاقوں میں بدھ کی صبح سے بارشوں کا سلسلہ شروع ہوا جو وقفے وقفے سے جاری ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق 13 جنوری سے موسم خوشگوار رہے گا اور کشمیر کے طول و ارض میں جاری سردی کی شدت میں کمی بھی متوقع ہے، جبکہ دن کے درجہ حرارت میں مزید اضافہ کے امکانات ہیں۔

مزید پڑھیں:Kashmir Weather Update کشمیر میں بڑے پیمانے پر برف باری کی پیش گوئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details