اردو

urdu

ETV Bharat / state

پہلگام میں رافٹنگ کا دوبارہ آغاز - وادی میں سیاحت کو مزید فروغ

محکمہ سیاحت کے ایک عہدیدار نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ 'رافٹنگ کے لیے دریائے لدرو انتہائی خوبصورت اور محفوظ ہے'۔

Rafting
پہلگام میں رافٹنگ شروع

By

Published : Jul 24, 2021, 10:18 PM IST

وبائی صورتحال کے بعد جموں و کشمیر میں معمولات زندگی رفتہ رفتہ بحالی کی اور بڑھ رہی ہے۔ یہاں کے سیاحتی مقامات پر سیاحوں کی آمد میں اضافہ ہو رہا ہے۔ ان دنوں ضلع اننت ناگ کا دریائے لدر اپنی پوری آب و تاب سے بہ رہا ہے۔ موجودہ وبائی صورت میں بہتری آنے کے بعد اس دریائے لدر میں رافٹنگ بھی شروع ہوئی ہے۔ رافٹنگ شروع ہوتے ہی سیاحت سے وابستہ افراد میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔

پہلگام میں رافٹنگ شروع

کورونا وبا اور لاک ڈاؤن کی وجہ سے گزشتہ دو برسوں سے رافٹنگ بند تھی، جس کو آج دوبارہ پہلگام مورہ میں شروع کیا گیا۔ رافٹنگ کا شوق رکھنے والے سیاح جب پہلگام کے سرسبز و شاداب پہاڑیوں کے دامن میں سیر کے لیے آتے ہیں تو تیز بہاؤ والے دریائے لدر میں رافٹنگ کیے بغیر نہیں رہتے۔

انتظامیہ کی جانب سے وادی میں سیاحت کو مزید فروغ دینے کے لیے شہر آفاق سیاحتی مقام پہلگام میں سنہ 2003 میں رافٹنگ سرگرمیاں شروع کی گئی تھیں تاکہ سیاحوں کو اس جانب راغب کیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں: کوکرناگ ناگ پتی: پینے کے صاف پانی کی عدم دستیابی

محکمہ سیاحت کے ایک عہدیدار نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ 'رافٹنگ کے لیے دریائے لدرو انتہائی خوبصورت اور محفوظ ہے'۔ اُنہوں نے کہا 'اس سے قبل بھی کئی بار لدر میں رافٹنگ کی گئی اور ہر وقت یہ سیاحوں کے ساتھ ساتھ عام لوگوں کے لیے پسندیدہ مقام رہا ہے'۔

ای ٹی بھارت سے بات کرتے ہوئے ہلیپ لائین ایڈونچر کے مالک جاوید احمد ڈار نے کہا ہے کہ 'ہم بہت خوش ہوئے ہیں کہ آج تین سال کے بعد یہاں رافٹنگ دوبارہ شروع ہوا ہے'۔ جاوید کا کہنا ہے کہ 'پہلے آرٹیکل 370 پھر کووڈ 19 سے یہاں کے سیاحت کو بہت دچھکا لگا ہوا ہے اور آج تین سال کے بعد ہم ڈائریکٹر ٹوریزم اور دیگر افسران کے بہت شکر گزار ہیں کہ انہوں نے پہلگام میں رافٹنگ کو چالو کرنے کی اجازت دی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details