اردو

urdu

ETV Bharat / state

قاضی گنڈ: جائے تصادم پر دھماکہ - جموں و کشمیر

جموں و کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے لوور منڈا میں تصادم کے مقام پر زبردست دھماکہ ہوا جس میں کئی عام شہری کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔

جائے تصادم پر دھماکہ
جائے تصادم پر دھماکہ

By

Published : Apr 27, 2020, 4:06 PM IST

Updated : Apr 27, 2020, 5:22 PM IST

اطلاعات کے مطابق لور منڈا انکاؤنٹر سائٹ کے نزدیک جوں ہی انکاؤنٹر ختم ہوا تو اسکے بعد مقامی لوگ جائے واردات پر جمع ہوگئے، اس دوران دھماکہ خیز مواد ازخود پھٹ گیا جس کے نتیجے میں 13 افراد زخمی ہوگئے۔ زخمیوں میں تین کمسن بچے بھی شامل ہیں۔

جائے تصادم پر دھماکہ

وہیں زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا جبکہ شدید طور پر زخمی 3 افراد کو جی ایم سی اننت ناگ منتقل کیا گیا۔

پولیس نے اس ضمن میں ایک ایڈوائزری جاری کر کے لوگوں کو انکاؤنٹر کے مقامات سے دور رہنے کی اپیل کی ہے، تاکہ اسطرح کے واقعات رونما نہ ہوں۔

بتا دیں کہ آج صبح علاقے میں عسکریت پسندوں اور سیکیورٹی فورسز کے مابین تصادم ہوا تھا، تصادم میں تین عسکریت پسند ہلاک ہوئے تھے۔

Last Updated : Apr 27, 2020, 5:22 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details