مرکزی وزیر شانتنو ٹھاکر نے ضلع اننت ناگ کے پہلگام علاقے میں دورے کے دوران مختلف محکموں کی جانب سے لگائے گئے سٹالوں کا معائینہ کیا۔ انہیں متعلقہ محکموں کی جانب سے چلائی جانے والی مختلف فلاحی سکیموں کے بارے میں جانکاری دی گئی۔
اُنہوں نے محکمہ صحت و طبی تعلیم، آر ڈی ڈی / این آر ایل ایم، زراعت، دستکاری، ہینڈلوم، پشو پالن، بھیڑ پالن، ماہی پرروری شعبوں کی جانب سے لگائے گئے اسٹالوں کا معائینہ کیا ۔
مرکزی وزیر نے مختلف فلاحی سکیموں کے مستحقین سے بات چیت کی اور اسکیموں کی عمل آوری کا جائزہ لیا۔
اُنہوں نے جسمانی طور مخصوص اَفراد میں وہیل چیئرس اور ہیئرنگ ایڈس سمیت مستحق افراد میں گولڈ کارڈ بھی تقسیم کئے۔
انکے ہمراہ ضلع ترقیاتی کمشنر اننت ناگ، ڈی ڈی سی چیئرمین، اے ڈی سی اننت ناگ ، بی ڈی سی اور ضلع اِنتظامیہ کے دیگر اَفسران موجود تھے۔