ضلع انتظامیہ اننت ناگ کی جانب سے جن ابھیان کے تحت بجبہاڑہ علاقے میں عوامی سطح پر پروگرام کا اہتمام کیا گیا، دربار میں عام لوگ، اوقاف کے نمائندے ، ایم سی کے پنچ و سرپنچ اور زراعت برادری کے نمائندوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
عوامی نمائندوں نے آبپاشی، پینے کے پانی، بجلی کی فراہمی، راشن، سڑک، صحت، تعلیم اور دیگر سماجی مسائل سے متعلق مختلف امور نائب کمشنر کے سامنے پیش کیا۔
اننت ناگ کے ڈیپٹی کمشنر کے کے سدھا نے ایل جی کے ذریعہ شروع کیے گئے جن ابھیان پروگرام کے بارے میں مختصر تعارف کرانے کے بعد انہوں نے دربار میں موجود متعلقہ افسران کو موقع پر ہدایت کی کہ وہ اٹھائے گئے مسائل اور مطالبات کو مقررہ مدت میں حل کریں۔
اس موقع پر نائب کمشنر نے لوگوں کو ضلع میں عمل درآمد کے تحت چلنے والی اسکیموں کے بارے میں جانکاری دی اور لوگوں پر زور دیا کہ وہ ان اسکیموں سے فائدہ اٹھائیں۔