جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں ایمپلائز جوائنٹ ایکشن کمیٹی (ایجیک) کی جانب سے منعقدہ ایک احتجاجی ریلی میں کمیٹی کے عہدیداران سمیت متعدد ملازمین نے شرکت کی۔
احتجاج میں ایجیک سے وابستہ اراکین نے عارضی ملازمین کی مستقلی سمیت دیگر مطالبات کو پورا کرنے کی مانگ کی۔
اگر جلد جائز مطالبات پورے نہیں کیے گئے تو احتجاج میں شدت لائی جائے گی احتجاجی ملازمین نے سرکار کے جانب سے ملازمین کے لیے حالیہ جاری کی گئی ریٹائرمنٹ نوٹی فیکیشن کو کالعدم قرار دینے کا مطالبہ کرتے ہوئے نعرہ بازی کی۔
اس موقع پر احتجاجی مظاہرین نے الزام عائد کیا کہ ’’سرکار ملازمین کے ساتھ غیر مناسب رویہ روا رکھ رہی ہے، جسکی وجہ سے تمام ملازمین بدظنی اور تذبذب کا شکار ہو گئے ہیں۔ ‘‘
ایجیک سے وابستہ ملازمین نے سرکار سے عارضی ملازمین کی مستقلی، ریٹائرمنٹ اسکیم سے متعلق حالیہ نوٹیفکیشن کو رد کرنے سمیت دیگر مطالبات کو جلد پورا کرنے کی مانگ کی۔
انہوں نے کہا کہ اگر انکے جائز مطالبات پورے نہیں کیے گئے تو وہ جلد ہی ہمہ گیر احتجاج شروع کریں گے۔